پی ٹی آئی کو کراچی نے مکمل طور پر مسترد کردیا ہے، راجہ انصاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان وفاقی حکومت برائے سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ سے کہتا ہوں کہ ان کو جلسے کی اجازت نہ دی جائے، کل کو ٹی ٹی پی بھی آپ سے جلسے کی اجازت مانگے گی، کل کو کچے کے ڈاکو بھی جلسے کی اجازت مانگیں گے، جلسے کی اجازت سیاسی جماعتوں کو دی جاتی ہے انہیں جلسے کی اجازت نہ دی جائے دہشت گردوں کو سازگار ماحول نہ دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کے ترجمان برائے سندھ راجہ انصاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو کراچی نے مکمل طور پر مسترد کردیا ہے، ایسے لوگ دہشت گردوں کے سپورٹرز ہوں انہیں سپورٹ نہ کیا جائے، سندھ حکومت سے کہتا ہوں کہ تحریک انصاف کو کراچی میں جلسہ کی اجازت نہ دی جائے، ن لیگ نے ہمیشہ آمریت کے خلاف سیاست کی ہے، وفاق پی ٹی آئی کے ان سے لوگوں سے ڈائیلاگ کرے گا جو قانون اور آئین کو مانتے ہیں، سندھ میں مسلم لیگ ن کا گورنر جلد لگے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا۔ راجہ انصاری کہا کہ گذشتہ جمعہ کو پی ٹی آئی نے پورے شہر قائد کو یرغمال بنائے رکھا، میں نے کل فوٹیجز دیکھیں کہیں بھی 500 سے زائد لوگ نہیں تھے، کل افغان شہری ان کے ساتھ تھے، کل سیکورٹی اداروں کے خلاف غلط الفاظ استعمال ہوئے، عوامی مینڈیٹ کو گالی دی گئی کے پی کے کے وزیر اعلی نے دیگر صوبوں کے مینڈیٹ کی توہین کی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین اجازت دیتا ہے کہ شہری ملک میں کہیں بھی جاسکتا ہے، بطور وزیر اعلی آپ اپنے صوبے میں اپنی کارکردگی دکھائیں، آپ نے آئین اور عوام سے وفاداری کا حلف لیا ہے، کے پی میں 2025ء میں دہشت گردی کے پانچ ہزار واقعات ہوچکے ہیں، ملٹری آپریشن کو دہشت گردی کہنے والے نے حلف کی خلاف ورزی کی، آپ کے صوبے میں ہر طرح کی اسمگلنگ سے آپ کمائی کر رہے ہیں، ٹی ٹی پی کے ذریعے آپ کی حکومت ان سے ملی ہوئی ہے سندھ کے عوام بے وقوف نہیں ہیں، کل عام آدمی ان کے استقبال لئیے باہر نہیں نکلا، بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ سے کہتا ہوں کہ ان کو جلسے کی اجازت نہ دی جائے، کل کو ٹی ٹی پی بھی آپ سے جلسے کی اجازت مانگے گی، کل کو کچے کے ڈاکو بھی جلسے کی اجازت مانگیں گے، جلسے کی اجازت سیاسی جماعتوں کو دی جاتی ہے انہیں جلسے کی اجازت نہ دی جائے دہشت گردوں کو سازگار ماحول نہ دیا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جلسے کی اجازت نہ دی جائے پی ٹی آئی
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔