دہشت گردی کے خلاف تعاون: پاک امریکا مشترکہ فوجی مشقیں شروع
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے 13ویں مشترکہ فوجی مشقوں Inspired Gambit-2026 کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ مشقیں 9 جنوری 2026 سے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں شروع کی گئی ہیں، جن میں دونوں ممالک کے منتخب فوجی دستے شریک ہیں۔ ان مشقوں کا انعقاد ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب خطے اور دنیا کو مختلف نوعیت کے سیکورٹی چیلنجز کا سامنا ہے اور انسداد دہشت گردی کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق یہ مشترکہ فوجی مشقیں دو ہفتوں پر محیط ہوں گی اور مکمل طور پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈومین میں منعقد کی جا رہی ہیں۔ ان مشقوں میں پاکستان اور امریکا کے فوجی دستے جدید تربیتی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، جن کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مؤثر اور مربوط کارروائیوں کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا ہے۔
دونوں ممالک کے اہلکار عملی تربیت کے ذریعے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر رہے ہیں، تاکہ مستقبل میں مشترکہ یا ہم آہنگ آپریشنز کے دوران بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
افتتاحی تقریب میں پاکستان اور امریکا کے اعلیٰ فوجی اور دفاعی حکام نے شرکت کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں کا بنیادی مقصد انسداد دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ، باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا اور مشترکہ حکمت عملیوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے لیے ضروری تکنیکوں اور طریقہ کار کو بہتر بنانا بھی ان مشقوں کا اہم ہدف ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مشترکہ تربیتی سرگرمیوں کے دوران شہری علاقوں میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے نشانہ بازی اور دیگر عملی مہارتوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ دونوں افواج کے آپریشنل نظریات، پیشہ ورانہ تجربات اور بہترین طریقۂ کار کو سمجھنے اور اپنانے پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔
اس نوعیت کی مشقیں فوجی اہلکاروں کو پیچیدہ اور بدلتے ہوئے سیکورٹی ماحول میں کام کرنے کے لیے بہتر طور پر تیار کرتی ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ Inspired Gambit-2026 جیسی مشترکہ فوجی مشقیں نہ صرف انسداد دہشت گردی کے میدان میں دونوں ممالک کے تعاون کو مضبوط بناتی ہیں بلکہ عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انسداد دہشت گردی کے مشترکہ فوجی کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف بھرپور اور مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان میں مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔
کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا۔
بلوچستان آپریشن العزم: مستونگ میں بڑی کامیابی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاکسیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی بھی برقرار ہے۔ حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔