اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا پنجاب میں بھی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ویلکم کیا گیا تھا۔ ان سے نام لیے گئے تھے جو پنجاب اسمبلی آنا چاہتے تھے۔ انکے ساتھ وہ لوگ بھی پنجاب اسمبلی آئے جن کے نام فہرست میں نہیں تھے۔ ان لوگوں نے پنجاب اسمبلی آکر ڈھینگا مشتی کی اور تماشا لگایا۔ اگر ویلکم نہ کرتے تو اسمبلی چیمبر کیوں کھولا جاتا اور ان کو اجازت کیوں دی جاتی؟ تحریک انصاف کوئی سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ یہ 8 فروری کو پہیہ جام ہڑتال کرنا چاہتے ہیں جس کی قانون میں اجازت نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے غیر قانونی سرگرمی میں مصروف ہیں۔ یہ سفر غیر قانونی ہے‘ پی ٹی آئی تحریک کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں۔ ہمیں کراچی میں پی ٹی آئی کی سرگرمیوں پر کوئی اعتراض نہیں۔ سندھ حکومت وہاں پہیہ جام ہڑتال کی کوئی اجازت نہیں دے گی۔ یہ اگر کوئی ایسی ویسی حرکتیں کرینگے تو پھر کل خود روئیں گے کہ ایف آئی آرز ہوگئیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ