سٹی 42: پی پی 167 صوبائی اسمبلی کے عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال کے بعد خالی سیٹ پر انتخاب  پر جماعت اسلامی کے امیدوار چوہدری عبدالقیوم گجر کے وکیل اعجاز الحسن غوری  کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے قبل مبینہ طور پر اغوا ہوگئے ۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی  آر او سے ملاقات ہوئی ۔جماعت اسلامی لاہور کے  ڈپٹی سیکرٹریز  قیصر شریف ، عبدالعزیز عابد ، ڈاکٹر محمود خان اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔

 لاہور میں 20 سال بعد بسنت، شہر کو تین زونز میں تقسیم کر کے سکیورٹی انتظامات  سخت

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ  نے  پی پی 167 انتخابات کے معاملے کو عدالت اور الیکشن کمیشن میں لیجانے کا اعلان  کردیا

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ  نے کہا جماعت اسلامی عبدالقیوم چوہدری گجر  کے وکیل کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے اغواء کیا گیا ۔ صوبائی حکومت کی فسطائیت آج ضمنی انتخابات کے کاغذات جمع کروانے کے موقع پر سامنے آئی ہے ۔حکومتی پارٹی اپنے امیدوار کو بلا مقابلہ منتخب کروانے کیلئے غنڈہ گردی اور دھونس کا رویہ اپنائے ہوئے ہے ۔ پنجاب پولیس ن آج صوبائی اسمبلی کے امیدوار کے وکیل کو اغوا کرکے مصطفی ٹاؤن تھانے میں لے گئی ۔جماعت اسلامی کی قیادت فوری طوری پر ریٹرنگ آفیسر کے دفتر پہنچی تو اغواکار پولیس اہلکاروں نے مغوی وکیل کو رہا کیا ۔ 

پنجاب کے اسکولز 12 جنوری سے کھلیں گے، وزیر تعلیم نے افواہوں کی تردید کر دی

امیر جماعت اسلامی لاہور نے کہا کہ ہم اس فسطائیت کی سڑکوں پر بھی اور عدالت میں بھی مزمت کریں گے ۔ عبدالقیوم چوہدری کے وکیل اعجاز الحسن غوری کے اغوا کا مقصد کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے روکنا تھا ۔ آر او آفس کے قبل ازوقت تمام دروازے بند کردیے گئے ۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے آنے والے تمام افراد کو ریٹرننگ آفس داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ 

صرف حکومتی من پسند امیدواران کے کاغذات جمع کیے گئے ۔آج آر او آفس کے باہر پنجاب حکومت نے فسطائیت کی ایک اور مثال قائم کردی ہے ۔ حکومت پنجاب اور پنجاب پولیس کے اس غیر جمہوری رویے کی مزمت کرتے ہیں ۔پنجاب پولیس شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بننے کی کوشش نہ کرے ۔ بلدیاتی امیدواران کے ساتھ توہین آمیز رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کاغذات نامزدگی جمع کروانے امیر جماعت اسلامی لاہور کے وکیل

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک