میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مسلسل تیسری دفعہ پی ٹی آئی حکومت میں ہے، ہم یہاں سیاسی ملاقاتیں کررہے ہیں، پورا پاکستان پاکستانیوں کا ہے جو سندھ سے خیبرپختونخوا آتے ہیں، روزگار کے مواقع دونوں جانب لوگوں کو ملتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کراچی سے حیدرآباد روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی پی اتوار کو باغ جناح میں عوامی جلسہ کرے گی۔ کراچی میں ہمارا شاندار استقبال کیا گیا ہے، اس پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمیں ابھی تک جلسہ کی تحریری اجازت نہیں دی گئی ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں، ہمیں پروٹوکول عوام سے ملتا ہے، پنجاب کی جعلی حکومت کا ہم سے رویہ اچھا نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کو ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، ہماری یہاں سیاسی جدوجہد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں مسلسل تیسری دفعہ پی ٹی آئی حکومت میں ہے، ہم یہاں سیاسی ملاقاتیں کررہے ہیں، پورا پاکستان پاکستانیوں کا ہے جو سندھ سے خیبرپختونخوا آتے ہیں، روزگار کے مواقع دونوں جانب لوگوں کو ملتے ہیں، کچھ شہری کے پی کے یہاں آتے ہیں تو انہیں صحت کی سہولت میں مشکلات ہوتی ہیں، ایک طرف تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو سیاست کی اجازت ہے، ویسے ہی اجازت یکساں سب کیلئے ہونی چاہیئے، بانی پی ٹی آئی نے مجھے اسٹریٹ موومنٹ کا مینڈیٹ دیا ہے، ان کی رہائی کے لیے پر امن جدوجہد کررہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • شہرِ دل رُبا۔۔۔۔ راول پنڈی (تیسرا اور آخری حصہ)
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم