2026-07-24@15:21:13 GMT
تلاش کی گنتی: 7896
«فورسز کی»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان کا دورہ کیا اور کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرمیں تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے سیکورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا دورہ بھی کیا جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کا جذبہ اور پاکستان سے وابستگی قابل ستائش ہے، بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260211-01-16 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کے حوالے سے فوج کو دی گئیں ذمے داریاں پولیس، سی ٹی ڈی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر غور کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی حکومت کے نمائندوں اور سینئر سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان، مشیر خزانہ مزمل اسلم اور وزیر قانون آفتاب عالم نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں معیشت اور لا اینڈ آرڈر سے متعلق اہم فیصلے کیے...
شناخت کی محفوظ تصدیق اورڈیجیٹل معیشت کومضبوط بنانے کیلیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا) کی نئی سہولت نشان پاکستان متعارف کرادی گئی ترجمان کے مطابق نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نےنادرا آرڈیننس 2000 کی دفعہ 7 کے تحت حاصل اختیارات کی رو سے قومی ڈیٹا بیس مرتب کرنے سے متعلق سرگرمیوں کو انجام دیتا ہے اور حکومتی اداروں اور نجی شعبے کے ریگولیٹڈ اداروں کو قانونی مقاصد کے لیے شناختی تصدیق کی خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔ نادرا نے اپنے اس قانونی مینڈیٹ اور متعلقہ قواعد وضوابط کے فریم ورک، بالخصوص نادرا (ڈیٹا شیئرنگ) ریگولیشنز 2025 اور نادرا (آئیڈنٹیٹی ویریفکیشن) ریگولیشنز 2026 کے تحت نشان پاکستان کے نام سے ایک نئی سہولت کا اجرا کیا ہے جس کے ذریعے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد کردی جب کہ سماعت کےد وران سائفر کیس میں بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ نے بانی تحریک انصاف سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے بانی تحریک انصاف سے ملاقات کی اجازت دینے کی درخواست پر عدالت نے حکومت کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم بغیر نوٹس ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے ۔ ملاقات سے متعلق کوئی بھی آرڈر جاری کرنے سے قبل دوسرے فریق کو نوٹس دینا ضروری ہے۔ سماعت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض: صومالیہ اور سعودی عرب نے فوجی تعاون سے متعلق ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔معاہدے صومالی وزیر دفاع احمد معلم فقی اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ریاض میں ہونے والی ایک باوقار تقریب میں کیے۔معاہدے میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور فوجی تعلقات کو مضبوط بنانا اور مشترکہ فوجی تربیت، تجربات کے تبادلے، اور دفاعی صلاحیتوں میں بہتری لانا شامل ہے۔ معاہدے کا بنیادی مقصد خطے میں مشترکہ مفادات اور شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔سعودی عرب اور صومالی فوجی تعاون کا یہ معاہدہ خطے میں اثر و رسوخ بڑھانے اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے تناظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ مریم نواز شریف کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں امن و امان اور سیکیورٹی فورسز کی معاونت کیلیے 10 ارب روپے کی خطیر رقم کی معاونت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صوبائی وزرا کے ہمراہ کوئٹہ پہنچی جہاں انہوں نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل سے ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزراء بھی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ ملاقات میں مسلم لیگ ن کے صوبائی وزراء نے...
معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان، مشیر خزانہ مزمل اسلم اور وزیر قانون آفتاب عالم نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں معیشت اور لا اینڈ آرڈر سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کے حوالے سے فوج کو دی گئیں ذمہ داریاں پولیس، سی ٹی ڈی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر غور کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی حکومت کے نمائندوں اور سینئر سول و عسکری قیادت نے شرکت...
وفاق اور خیبرپختونخوا ایک پیج پر، ملاکنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2026 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کے حوالیسے فوج کو دی گئیں ذمہ داریاں پولیس، سی ٹی ڈی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر غور کے لیے ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی حکومت کے نمائندوں اور سینئر سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان، مشیر خزانہ مزمل اسلم...
پشاور:خیبرپختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد پاک فوج کو دی گئی سیکیورٹی ذمہ داریاں مرحلہ وار صوبائی پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دیگر صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس اہم فیصلے کا اعلان خیبرپختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر غور کے لیے منعقدہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی حکومت کے نمائندوں کے علاوہ سینئر سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں سیکیورٹی، معیشت، دہشت گردی کے خلاف آپریشنز اور متاثرہ علاقوں کی بحالی سے متعلق تفصیلی...
اسلام ٹائمز: اگر اس موقف کا جائزہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی ڈاکٹرائن کے تناظر میں لیا جائے تو واضح ہو جاتا ہے کہ تہران "ایک کثیر جہتی جنگ" کا ماڈل اپنانا چاہتا ہے۔ ایسا ماڈل جس کا مقصد بیک وقت متعدد آپریشنل میدانوں میں تنازعہ کو بڑھا کر دشمن کی طاقت کو کمزور کرنا ہے۔ یوں کسی بھی جارحیت کے خلاف ایران کا ممکنہ ردعمل صرف ایک محاذ تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ایک ہائبرڈ شکل اختیار کرے گا جس میں فضائی، بحری، زمینی اور سائبر صلاحیتیں شامل ہوں گی۔ اس حکمت عملی کا مقصد جنگ کے لیے ایک پیچیدہ ماحول پیدا کرنا اور دشمن سے جنگ کو منظم انداز میں آگے بڑھانے کی صلاحیت چھین لینا ہے۔...
پشاور: خیبرپختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کے حوالےسے فوج کو دی گئیں ذمہ داریاں پولیس، سی ٹی ڈی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر غور کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی حکومت کے نمائندوں اور سینئر سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان، مشیر خزانہ مزمل اسلم اور وزیر قانون آفتاب عالم نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں معیشت اور لا اینڈ آرڈر سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے،...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں امن و امان اور سیکیورٹی فورسز کی معاونت کیلیے 10 ارب روپے کی خطیر رقم کی معاونت کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صوبائی وزرا کے ہمراہ کوئٹہ پہنچی جہاں انہوں نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل سے ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزراء بھی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ ملاقات میں مسلم لیگ ن کے صوبائی وزراء نے بھی شرکت کی جبکہ مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری بھی ملاقات میں موجود تھیں۔ کوئٹہ، 10 فروریوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی چیف...
انڈونیشیا نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی میں امن فورس کا حصہ بننے کے لیے ممکنہ طور پر 5,000 سے 8,000 فوجی اہلکار بھیجنے کی تیاری کرلی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اگر انڈونیشیا کے فوجیوں کی حتمی طور پر تعیناتی ہوجاتی ہے تو یہ 1967 کے بعد غزہ میں تعینات ہونے والی پہلی غیر ملکی فوج ہوگی۔ انڈونیشیا کے فوجی غزہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقی وسطیٰ امن منصوبے کے تحت تشکیل دی جانے والی بین الاقوامی امن فورس کا حصہ بنیں گے۔ انڈونیشیا کے آرمی چیف جنرل مارولی سیمنجونٹک نے بتایا کہ اس مشن میں فوجیوں کی حتمی تعداد اور تعیناتی کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان کے دورے کے دوران سیکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی مالی معاونت کا اعلان کیا۔ یہ اعلان انہوں نے ایف سی ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔ مزید پڑھیں: ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر، سینیئر صحافیوں نے اہم تجاویز دے دیں دورہ کے دوران مریم نواز نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی نے شاندار انداز میں خوش آمدید کہا۔ اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کا حوصلہ اور پاکستان سے وابستگی قابل ستائش ہے، اور بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کا خاتمہ قومی...
لندن : آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں ملالہ یوسفزئی کی تصویر آویزاں کر دی گئی۔نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی نے ایک اور پروقار اعزاز حاصل کر لیا ہے. آکسفورڈ یونیورسٹی میں بینظیر بھٹو کے بعد ملالہ یوسفزئی کی تصویر بھی آویزاں کر دی گئی۔ملالہ کی تصویر لیڈی مارگریٹ ہال میں لگائے جانے کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ طالبان لڑکیوں اور خواتین کو ان کے حقوق سے محروم کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کا لڑکیوں کو تعلیم کے حصول سے روکنا اسلام کے پیغام کے بھی خلاف ہے، تمام ممالک انسانی حقوق کی بنیاد پر آگے آئیں اور طالبان پر دباؤ ڈالیں. تمام ممالک کو طالبان...
فتنہ الہندوستان کے بزدلانہ حملوں کے سامنے بلوچ غیورعوام اورسیکیورٹی فورسز ایک آہنی دیوارثابت ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو سیکیورٹی فورسز اور عوام کے باہمی اتحاد اورعزم نے خاک میں ملادیا۔ بلوچستان پولیس کےبہادرافسر اے ایس آئی محمود الرحمٰن نے دفاع وطن کیلئےجام شہادت نوش کیا۔ شہید کے بھائی نےفتنہ الہندوستان کےسرپرست بھارت کو واضح پیغام دیا کہ بھائی کا شہادت کے عظیم رتبے پر فائزہونا قابل فخر ہے، اسکو الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ بھائی نے کہا کہ اے ایس آئی محمودالرحمٰن شہید نے فرض کی ادائیگی کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ، اے ایس آئی محمود الرحمنٰ شہید کی بلوچستان کے امن کی خاطر دی گئی لازوال قربانی ہرگز رائیگاں نہیں...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کردار، جرأت اور قابلیت کو لازوال عسکری اوصاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں یہ اوصاف پاکستانی جوان ثابت کر رہے ہیں۔ 9 ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں میں اختتام پزیر ہو گئے، اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیم سپرٹ مقابلہ 60 گھنٹوں پر مشتمل گشت پر مبنی عسکری مشق ہے، جس کا مقصد پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں میں مؤثر اضافہ کرنا ہے۔ مشق میں شریک ٹیموں کے درمیان جدید خیالات اور حربی تجربات کا تبادلہ کیا گیا جبکہ بہترین عسکری طریقہ کار سے باہمی...
پاکستان ایئر فورس کا دستہ مملکتِ سعودی عرب میں منعقدہ ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شرکت کر رہا ہے، جہاں جدید ترین JF-17 تھنڈر بلاک-III ملٹی رول فائٹر جیٹ اور سپر مشاق بیسک ٹرینر طیارہ نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: ریاض: ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں پاکستان کا ہائپرسونک میزائل ’اسمیش‘ متعارف آئی ایس پی آر کے مطابق ورلڈ ڈیفنس شو عالمی سطح پر دفاع اور سیکیورٹی کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جہاں پی اے ایف کی شرکت پاکستان کو ایرو اسپیس جدت، آپریشنل مہارت اور قابلِ اعتماد دفاعی حل فراہم کرنے والے ملک کے طور پر اجاگر کرتی ہے۔ JF-17 بلاکIII جدید ایویونکس، AESA ریڈار، بہتر الیکٹرانک وارفیئر سسٹم اور بی وی آر صلاحیتوں سے...
—تصاویر بشکریہ آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کردار، جرأت اور قابلیت کو لازوال عسکری اوصاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں یہ اوصاف پاکستانی جوان ثابت کر رہے ہیں۔ 9 ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں میں اختتام پزیر ہو گئے، اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیم اسپرٹ مقابلہ 60 گھنٹوں پر مشتمل گشت پر مبنی عسکری مشق ہے، جس کا مقصد پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں میں مؤثر اضافہ کرنا ہے۔ مشق میں شریک ٹیموں کے درمیان جدید خیالات اور حربی تجربات کا تبادلہ کیا گیا جبکہ بہترین عسکری طریقہ کار سے باہمی سیکھنے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران سخت اقدامات کرتے ہوئے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا جب کہ اس دوران 1 مکانات کو بارودی مواد کے ذریعے مسمار کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ شہر میں داخل ہوئی، جس کے بعد شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے اور کاروباری سرگرمیاں معطل رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوشکی میں گزشتہ کئی روز سے سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر جزوی اور مکمل کرفیو نافذ ہے، جس کے باعث معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو چکے ہیں۔ شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے روک دیا...
9ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ (PATS) مقابلوں کا کامیاب اختتام 9 فروری 2026 کو کھاریاں میں ہوا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تھے۔ پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلہ 60 گھنٹوں پر مشتمل ایک کٹھن پیٹرولنگ مشق ہے، جس کا مقصد شریک ٹیموں کے درمیان جدید عسکری خیالات، حربی تجربات اور بہترین عملی طریقہ کار کے تبادلے کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ مشق 5 فروری 2026 سے پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں منعقد کی گئی، جس نے شرکا کو ایک حقیقت پسندانہ اور چیلنجنگ آپریشنل ماحول فراہم کیا۔ مزید پڑھیں: کسی بھی دہشتگرد یا اس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ،سینئررہنما اسداللہ بھٹو ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنانے سابق امیرضلع سانگھڑ عبدالغفور انصاری کی اہلیہ اورجے آئی یوتھ کے رہنما فیصل غفور کی والدہ کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
عمران خان کی فوجداری درخواستوں پر فریقین اور اٹارنی جنرل کو نوٹس ،وکلا کی فوری ملاقات کی استدعا مسترد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260210-01-21 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فوجداری درخواستوں پر فریقین اور اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کردیے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے کہا گیا کہ عدالت نے ابتدائی طور پر نشاندہی کی کہ مقدمات غیر مؤثر ہو چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا مقدمات میں قابلِ سماعت قانونی نکات موجود ہیں۔عدالتِ عظمیٰ نے کہا کہ وکیل لطیف کھوسہ نے 24 اگست 2023ء کے عدالتی حکم کا حوالہ دیا، عدالت کو لطیف کھوسہ نے بتایا رپورٹ جمع نہیں کروائی گئی، بانی پی ٹی آئی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">موغادیشو:صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے اسرائیل کی جانب سے صومالیہ کے داخلی معاملات میں مبینہ مداخلت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا علیحدگی پسند خطے سومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا فیصلہ خطے میں عدم استحکام کو مزید بڑھا رہا ہے اور یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، صومالیہ کسی بھی صورت سومالی لینڈ میں اسرائیلی فوجی اڈے کے قیام کی اجازت نہیں دے گا۔عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صومالی صدر نے کہا کہ اسرائیل کی سفارتی اور عسکری حکمت عملی نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ پورے قرنِ افریقا کے امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اگر اسرائیل نے سومالی لینڈ...
واٹس ایپ صارفین کو ایک نئی سیکیورٹی وارننگ کے بعد اپنی پرائیویسی سیٹنگز پر فوری توجہ دینے کا مشورہ دیا گیا ہے کیونکہ ایک تکنیکی خامی کے باعث صارفین کا ذاتی ڈیٹا ہیکرز کے نشانے پر آ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں انسٹاگرام کی طرح ’کلوز فرینڈز‘ فیچر متعارف کرانے کی تیاری سیکیورٹی ماہرین کے مطابق واٹس ایپ میں موجود آٹو میٹک میڈیا ڈاؤن لوڈ فیچر ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے جس کے ذریعے موصول ہونے والی تصاویر، ویڈیوز اور دیگر فائلز صارف کی اجازت کے بغیر خودکار طور پر موبائل فون میں محفوظ ہو جاتی ہیں۔ ایکسپریس یو کے کی رپورٹ کے مطابق دھوکے باز افراد اس فیچر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین کو جعلی واٹس...
پاکستان انوسٹر فورم جدہ کے جنرل سیکرٹری عبدالخالق لک کی قائد ن لیگ نواز شریف سے خصوصی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2026 سب نیوز جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی عربیہ میں مقیم سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت اور پاکستان انویسٹرز فورم کے جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک اور لک برادران کے چیئرمین مہر عبد الروف لک نے قائد مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف کی خصوصی دعوت پر جاتی امرا لاھور میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مہر عبدالخالق لک نے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی ملی و قومی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل، تاجر برادری کی سرگرمیوں اور پاکستان انویسٹرز فورم کے...
پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) نے حکومت سے ڈبا پیک دودھ بنانے والی کمپنیوں کو مؤثر طور پر ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان بزنس فورم کے مطابق ڈیری مصنوعات روزمرہ استعمال کی بنیادی ضرورت ہیں، مگر اس شعبے میں مناسب نگرانی کا فقدان ہے۔ فورم کا کہنا ہے کہ دودھ بنانے والی کمپنیاں ریٹیل مارکیٹ میں فی لیٹر دودھ 360 سے 380 روپے تک فروخت کر رہی ہیں، جبکہ خریداری قیمت اور لاجسٹکس اخراجات شامل کرنے کے باوجود دودھ کی اصل لاگت تقریباً 180 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔ پی بی ایف کے مطابق بھارت اور بنگلادیش میں ٹیٹرا پیک دودھ کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 250 سے 270 روپے فی لیٹر کے درمیان ہے، جبکہ پاکستان...
سائفر کیس ، سپریم کورٹ نے عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کر دی، جبکہ سماعت کیدوران سائفر کیس میں بھی اہم پیشرفت ہوئی ہے۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کی بانی سے ملاقات کی استدعا پر حکومت کو کل کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے لطیف کھوسہ سے مکالمے میں کہا کہ ہم بغیر نوٹس ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے، ابھی درخواست کے قابل...
کراچی:گوگل نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں 1 ارب سے زائد اینڈرائیڈ فونز سکیورٹی خطرات کے سامنے غیر محفوط ہو چکے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ زیادہ تر پرانے فونز، خاص طور پر وہ جو اینڈرائیڈ 12 یا اس سے پرانے ورژن پر چل رہے ہیں، ہیکنگ، ڈیٹا چوری اور مالویئر حملوں کے لیے آسان ہدف بن چکے ہیں۔ گوگل کی رپورٹ کے مطابق صرف 57.9 فیصد فونز Android 13 یا اس سے جدید ورژن پر ہیں، جبکہ باقی فونز سیکیورٹی اپ ڈیٹس سے محروم ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پرانے فونز ہیکرز کو صارفین کے ذاتی ڈیٹا، بینکنگ معلومات اور پاس ورڈز تک رسائی فراہم کر سکتے ہیں۔ کمپنی نے...
—فائل فوٹو سپریم کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی کی فوجداری درخواستوں پر فریقین اور اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کر دیے۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔سپریم کورٹ ک جانب سے کہا گیا کہ عدالت نے ابتدائی طور پر نشاندہی کی کہ مقدمات غیر مؤثر ہو چکے ہیں، بانئ پی ٹی آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا مقدمات میں قابلِ سماعت قانونی نکات موجود ہیں۔ سپریم کورٹ: بانئ پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی استدعا مستردلطیف کھوسہ کی بانی سے ملاقات کی استدعا پر حکومت کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا۔ عدالتِ عظمیٰ نے کہا کہ وکیل لطیف کھوسہ نے 24 اگست 2023ء...
ایک بھارتی پولیس افسر نے بتایا کہ فائرنگ احتیاطی اقدام کے طور پر کی گئی تاکہ مشکوک نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کشتواڑ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے اندھا دھند فائرنگ کی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ ضلع کے علاقے چھاترو میں فوجی آپریشن کے دوران کی گئی جس سے علاقے میں بھارت کی طرف سے اختیار کردہ ظالمانہ طرز عمل ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا۔ اس سفاکانہ کارروائی کو جواز فراہم کرنے کے لیے بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے علاقے میں مشکوک سرگرمی دیکھی۔ ایک...
فوج میں غیر قانونی ہلاکتوں کی روایت پہلے سے تھی جبری گمشدگیاں بعد میں آئیں، سابق بنگلہ دیشی آرمی چیف
سابق بنگلہ دیشی آرمی چیف اقبال کریم بھوئیاں نے بین الاقوامی جرائم کی ٹریبونل میں بیان دیا کہ فوج میں غیر قانونی ہلاکتوں کی روایت پہلے سے موجود تھی، اور بعد میں جبری گمشدگیاں نافذ کی گئیں۔ مزید پڑھیں:حسینہ واجد کی حوالگی سے متعلق بھارت نے ابھی تک جواب کوئی نہیں دیا، بنگلہ دیشی مشیر خارجہ انہوں نے ریپڈ ایکشن بٹالین (RAB) کے قیام کی سخت تنقید کی اور کہا کہ فوجی تربیت یافتہ افسران شہریوں کو دشمن سمجھ کر کارروائیاں کرتے تھے، جبکہ ایمرجنسی رول اور سیاسی دباؤ نے غیر قانونی حراست اور ہلاکتوں کو معمول بنا دیا۔ بھوئیاں نے کہا کہ آرمی چیف بننے کے بعد انہوں نے غیر قانونی ہلاکتیں روکنے کی کوشش کی، اور RAB کے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کےخلاف زیرِالتوا 13مقدمات کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان یحیٰ آفریدی اورجسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بینچ نےکیسز کی سماعت کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی جیل میں موجودہ حالت سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی جبکہ بانی سےفوری ملاقات کرانے کی درخواست مسترد کر دی، ملاقات سے متعلق استدعا پر وفاقی حکومت کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا۔ پاکستان ایسوسی ایشن کی نیاز مسلم لائبریری میں زیک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ کے طلبا نے علمی و ادبی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کی بانی سے ملاقات کی استدعا پر حکومت کو کل کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے لطیف کھوسہ سے مکالمے میں کہا کہ ہم بغیر نوٹس ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے، ابھی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے اعتراض کی رکاوٹ کو عبور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ذہن میں رکھیں آپ کے مقدمات دوسری عدالتوں میں زیرِ التوا ہیں، ہمارے خیال میں یہ کیس...
افغانستان میں طالبان حکومت نے ایک نیا فوجداری ضابطہ متعارف کرا دیا ہے جس پر عالمی ماہرین اور انسانی حقوق کے حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بین الاقوامی جریدے یوریشیا کے مطابق یہ ضابطہ قانون کے نام پر نظریاتی اطاعت اور جبر پر مبنی ریاستی نظام کو مضبوط بنانے کی کوشش ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئے فوجداری ضابطے کے تحت طبقاتی انصاف کو قانونی حیثیت دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں مساوی قانونی حقوق کا تصور مزید کمزور ہو گیا ہے۔ ضابطے میں مذہبی اور سیاسی تنوع کو جرم قرار دینے کی شقیں شامل کی گئی ہیں، جس سے اختلافِ رائے اور آزاد سوچ کے لیے گنجائش محدود ہو گئی ہے۔ مزید پڑھیں افغان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کر دی۔عدالت میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل رہنما لطیف کھوسہ نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کی درخواست کی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ بغیر نوٹس جاری کیے اس نوعیت کا کوئی حکم نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق اعتراضات کی رکاوٹ کو عبور کرنا ہوگا اور یہ بات ذہن میں رکھی جائے کہ متعلقہ مقدمات دیگر عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ عدالت قواعد و ضوابط کے تحت...
---فائل فوٹوز سپریم کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کر دی۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کی بانی سے ملاقات کی استدعا پر حکومت کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے لطیف کھوسہ سے مکالمے میں کہا کہ ہم بغیر نوٹس ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے، ابھی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے اعتراض کی رکاوٹ کو عبور کرنا ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ فیملی کو دے دی گئی بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص ہوئی، ماہرین نے اسپتال میں...
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی وکلا کی عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کردی۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے وکیل رہنما لطیف کھوسہ نے عمران خان سے ملاقات کی استدعا کی تاہم اس موقع پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ہم بغیر نوٹس ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ابھی درخواست کےقابل سماعت ہونےکے اعتراض کی رکاؤٹ کو عبور کرنا ہوگا، ذہن میں رکھیں آپ کے مقدمات دوسری عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ بغیر نوٹس جاری کیے ملاقات سے متعلق کوئی آرڈر نہیں دے سکتے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے القادر ٹرسٹ میں عمران خان کی درخواست ضمانت غیر موثر...
کابل/اسلام آباد (نیوز ڈیسک)افغان طالبان رجیم نے نیا جابرانہ فوجداری ضابطہ متعارف کرا دیا ہے جسے قانون کی آڑ میں آمریت اور خوف کے نظام کے نفاذ کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ طالبان اپنے غیر قانونی اقتدار کو مضبوط کرنے کے لیے نئے ضابطے کے ذریعے عوام پر جبر اور دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی پر گامزن ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی جریدے یوریشیا کے مطابق طالبان رجیم کا نیا فوجداری ضابطہ دراصل نظریاتی اطاعت مسلط کرنے اور جبر پر مبنی ریاستی حکمت عملی کا ڈھانچہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ضابطے کے تحت طبقاتی انصاف کو قانونی حیثیت دے دی گئی ہے جبکہ مذہبی اور سیاسی تنوع کو جرم بنا دیا گیا ہے۔ ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے ریڈ زون کی سکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لیے کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ریڈ زون کے علاقے ایدھی چوک پر کنکریٹ دیوار قائم کی جائے گی۔ 31 جنوری کے واقعات کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں اضافی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، جن کے تحت متعدد سڑکیں بند اور کئی کو ون وے قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 31 جنوری کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشت گردوں نے حملوں کی کوشش کی تھی، جنہیں سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے ذریعے ناکام بنایا۔ ان کارروائیوں کے دوران تقریباً 200 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ مقابلے...
سپریم کورٹ نے لطیف کھوسہ کی جانب سے بانی تحریک انصاف عمران خان سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔ مزید پڑھیں: رکن قومی اسمبلی اور عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ کی درخواست پر حکومت کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔۔لطیف کھوسہ کی جانب سے عمران خان سے فوری ملاقات کی اجازت کی استدعا پر چیف جسٹس نے کہا کہ کل ملاقات سے متعلق بھی فیصلہ کریں گے۔ سپریم...
چیئرمین کراچی تاجر الائنس نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف ہماری افواج اور سیکیورٹی اداروں کی جدوجہد قابلِ ستائش ہے اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے اور امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام طبقات کو یکجا ہونا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کراچی تاجر الائنس و بانی عام آدمی پاکستان، ایاز میمن موتی والا نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع ایک امام بارگاہ میں جمعہ کے روز ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک، بزدلانہ اور انسانیت سوز اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عبادت گاہ کو نشانہ بنانا کھلی...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں بسنت کے کامیاب اور محفوظ انعقاد پر اہل لاہور کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ "شاباش لاہور”، شہریوں نے حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنا کر حکومت کے اعتماد کی لاج رکھی ہے .جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ اس سال "محفوظ بسنت” کا تصور پوری طرح کامیاب رہا، شہریوں نے روایتی کھابوں اور پتنگ بازی کا لطف بھی اٹھایا اور قواعد و ضوابط کی پاسداری بھی کی۔انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں ممنوعہ کیمیکل ڈور اور دھاتی تار کا استعمال نہ ہونے کے برابر رہا، جس کی وجہ...
حکومت پنجاب نے بسنت کی تقریبات کا وقت کل تک بڑھا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ لاہور، پنجاب اور پورے پاکستان میں بسنت کی شاندار تقاریب، جشن، اتحاد اور خوشیوں کو دیکھتے ہوئے، جو 25 سال بعد لوٹی ہیں، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بسنت کی تقریبات کا وقت کل صبح 5:00 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ توسیع لاہور کے عوام کے لیے انعام ہے جنہوں نے بسنت کو بھرپور نظم و ضبط کے ساتھ منایا اور تمام حفاظتی ایس او پیز کی ذمہ داری سے پابندی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ براہِ کرم جشن...
بنگلہ دیش میں 13ویں پارلیمانی انتخابات اور ملک گیر ریفرنڈم سے قبل امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اتوار سے فوج کو تمام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعینات کر دیا گیا ہے۔ الیکشن حکام کے مطابق یہ اقدام شفاف، پرامن اور منظم انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ فوج 7 دن قبل اور بعد تک تعینات رہے گی الیکشن کمشنر عبدالرحمان المسعود نے بتایا کہ فوج پہلے محدود کردار میں موجود تھی، تاہم اب اسے باضابطہ طور پر ووٹنگ سے 7 دن قبل اور 7 دن بعد تک تعینات کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مجموعی سیکیورٹی صورتحال کو انتخابات کے لیے موزوں قرار دیا ہے۔ وزارتِ داخلہ...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت پر حفاظتی ایس او پیز پر عمل کرنے پر اہل لاہور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ لاہور والوں نے ہمارے اعتماد کی لاج رکھی۔ ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ لاہور آج بہت خوش ہے، میں بھی بہت خوش ہوں، لاہور والوں نے قواعدو ضوابط پر عمل کر کے محفوظ بسنت منانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوش و خرم مگر محفوظ بسنت کا تصور پوری طرح اپنایا گیا، مقررہ سائز اور مقررہ پنے کے علاوہ ممنوع ڈور استعمال کرنے کی اطلاعات نہیں ملیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ چھتوں پر ایس او پیز کے مطابق محفوظ بسنت...
یو ایس انٹرنل ریونیو سروس (IRS) کو جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق، جیفری ایپسٹین فاؤنڈیشن نے "فرینڈز آف دی اسرائیل ڈیفنس فورسز" نامی تنظیم کو فنڈز عطیہ کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شائع شدہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ جیفری ایپسٹین نے اسرائیلی فوج کو اہم مالی عطیات فراہم کیے تھے۔ خبررساں ادارے تسنیم کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق، امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے شائع ہونے والی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ جیفری ایپسٹین نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے اسرائیلی فوج کی مدد کرنے والے اداروں اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد کاری کے منصوبوں کے لیے اہم مالی عطیات مختص کیے ہیں۔ یو ایس انٹرنل ریونیو سروس (IRS) کو جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(جسارت نیوز)لاکھوں صارفین کے زیر استعمال ایک مشہور موبائل فون کے لیے اپ ڈیٹ جاری کرنا بند کردی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 2021 میں متعارف کرائے گئے گلیکسی ایس 21سیریز کیلئے اب سام سنگ کی جانب سے سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری نہیں کی جائیں گی۔ڈیوائس متعارف کراتے وقت سام سنگ نے وعدہ کیا تھا کہ کمپنی چار برس تک اہم اینڈرائیڈ اپ گریڈ اور پانچ برس تک سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری کرے گی اور اب وہ وقت آگیا ہے جب کمپنی یہ اپ ڈیٹس جاری کرنا بند کر دے گی۔ٹیک ریڈار کے مطابق سام سنگ نے اپنا آفیشل سیکیورٹی اپ ڈیٹ ویب پیج اپ ڈیٹ کرتے ہوئے گلیکسی ایس 21، گلیکسی ایس 21 پلس اور گلیکسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)توشہ خانہ کیس سے متعلق فوجداری درخواستیں بھی سماعت کیلیے مقرر کردی گئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کارروائی مکمل ہونے کے بعد کیس دوبارہ سپریم کورٹ نے سماعت کیلیے مقرر کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا، جسٹس شاہد بلال حسن بینچ کا حصہ ہوں گے۔ ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا سنائی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل کردی تھی۔ توشہ خانہ فوجداری کیس پر 9 فروری کو سماعت ہوگی۔ نمائندہ جسارت گلزار
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چینی مصری فوج کو اس ٹیکنالوجی سے لیس کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مصری فوج جس نئی صلاحیت کے حصول کے لیے کوشاں ہے اس نے صہیونیوں کو بہت پریشان کر دیا ہے۔تسنیم نیوز کے مطابق، معاریو اخبار نے اس حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ مصر کی مصنوعی ذہانت کے غلبے کے حصول کی کوششیں جدید ہتھیاروں کے پلیٹ فارمز پر مرکوز نہیں ہیں، بلکہ ان گہری تہوں پر مرکوز ہیں جو جدید میدان جنگ بناتی ہیں، جس کا مطلب ہے سافٹ ویئر سیکٹر، ڈیٹا، آزادی اور فیصلہ سازی کی رفتار، جس نے اسرائیل کے ساتھ فیصلہ سازی کی ہے۔ اسرائیل کے لیے،...
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے جاری کلیئرنس آپریشن کے دوران سندھ سے تعلق رکھنے والے 5 مزدوروں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صوبے میں دہشتگردی کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں اور حالیہ دنوں میں متعدد دہشتگرد حملے ناکام بنائے جا چکے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 7 فروری 2026 کو نوشکی کے مختلف علاقوں میں جاری کلیئرنس آپریشن کے دوران 5 مزدوروں کی لاشیں ملی ہیں، جن کا تعلق صوبہ سندھ سے بتایا جا رہا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت ارشاد احمد ولد یار محمد، ساکن ضلع خیرپور، غلام عباس ولد محمد مراد، شہزاد ولد فیض محمد، سجاد ولد فیض محمد اور کامران ولد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا طاقت کے نشے میں حملے کی غلطی نہ کرے اگر حملہ کیا تو خطے میں موجود ان کے تمام فوجی اڈے ہمارا نشانہ ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا سے جوہری مذاکرات کا اگلا دور ابھی طے نہیں ہوا، دونوں فریق چاہتے ہیں بات چیت جلد شروع ہو۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا طریقہ کار نہیں بلکہ ایجنڈا اور سنجیدگی اہم ہے، عمان میں ہونے والے مذاکرات صرف ایٹمی حملے تک محدود تھے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی ہمارا ناقابل تردید حق ہے جسے بمباری سے ختم نہیں کیا جاسکتا، ہمارے پاس...
اسلام آباد انتظامیہ نے ترلائی میں واقع خدیجہ الکبریٰ امام بارگاہ کی تعمیر و مرمت کے کام کا آغاز کر دیا ہے اور ہدایت دی گئی ہے کہ یہ کام جلد مکمل کیا جائے۔ نجی میڈیا کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ڈی سی اسلام آباد اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ پمز اسپتال کا دورہ کیا، جہاں زخمیوں کی عیادت کی گئی اور ان کی خیریت دریافت کی گئی۔ اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ترلائی امام بارگاہ میں خودکش دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمی مریضوں کے لیے ہر ممکن...
بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف توشہ خانہ کیس سے متعلق فوجداری درخواستیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کارروائی مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے کیس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا، جبکہ جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی، تاہم بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس سزا کو معطل کر دیا تھا۔ بانیٔ پی ٹی آئی کو الیکشن ایکٹ کی دفعات 167 اور 173 کے...
بانی پی ٹی آئی عمران خان —فائل فوٹو سپریم کورٹ میں بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس سے متعلق فوجداری درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں کارروائی مکمل ہونے کے بعد کیس دوبارہ سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا، جسٹس شاہد بلال حسن 2 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ توشہ خانہ ٹو کیس: 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح مکملاسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم پاکستان اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس سے متعلق فوجداری درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ سے متعلق فوجداری درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس شاہد بلال حسن بھی 2 رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔ ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو توشہ کیس میں تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔ الیکشن ایکٹ کی دفعات 167 اور 173 کے تحت سزا سنائی گئی تھی۔ بعد ازاں اسلام آباد...
پہلی جنگ عظیم کی یادگار کو مسمار نہیں کیا گیا بلکہ محفوظ بنانے کی کاوش کے تحت احتیاط سے منتقل کیا گیا ہے، سی ڈی اے کی وضاحت
پہلی جنگ عظیم کی یادگار کو مسمار نہیں کیا گیا بلکہ محفوظ بنانے کی کاوش کے تحت احتیاط سے منتقل کیا گیا ہے، سی ڈی اے کی وضاحت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس):وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے وضاحت کی ہے کہ پہلی جنگ عظیم کی یادگار کو مسمار نہیں کیا گیا بلکہ محفوظ بنانے کی کاوش کے تحت احتیاط سے منتقل کیا گیا ہے، میڈیا ادارے اشاعت سے پہلے حقائق کی تصدیق کریں، یہ یادگار سی ڈی اے کی نگرانی میں رہاڑہ گاؤں کے قریب شمالی بائی پاس کے گول چکر کے پاس دوبارہ نصب کی جائے گی۔ یہاں جاری وضاحتی بیان کے مطابق اس منتقلی سے عوامی رسائی اور...
سٹی42: حکومتِ پنجاب نے بسنت کے موقع پر عوام سے محتاط اور ذمہ دار رویہ اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ محفوظ بسنت کے انعقاد کے لیے عوامی تعاون نہایت ضروری ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب کے مطابق بسنت کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے موٹر سائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم عوام کا تعاون اس سلسلے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر سیکرٹری داخلہ نے خبردار کیا کہ پتنگ اڑاتے...
اسلام آباد خود کُش دھماکے کے بعد فورسز کی کارروائی، داعش افغانی ماسٹر مائنڈ سمیت 4 سہولت کار گرفتار
ترلائی کلاں خود کُش دہشت گردی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ انٹیلیجینس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مار کر خود کُش حملہ آور کے چار سہولت کار گرفتار کرلیے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ انٹیلیجینس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مارے اور گرفتاریاں کیں، آپریشنز ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجینس کے نتیجے میں کیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ خود کُش حملہ آور کے 4 سہولت کار گرفتار کیے گئے، خود کُش حملے کا داعش افغانی ماسٹر مائنڈ بھی گرفتار کرلیا گیا، خود کُش حملے کا داعش افغانی ماسٹر مائنڈ بھی گرفتار کیا گیا۔ حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے...
بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس سے متعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت مقرر کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کارروائی مکمل ہونے کے بعد یہ کیس دوبارہ اعلیٰ ترین عدالت میں سماعت کے لیے فکس کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ فوجداری درخواستوں پر سماعت کرے گا، جبکہ جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کیا ہے، کب کیا ہوا اور جج کیوں بدلا گیا؟ واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو الیکشن ایکٹ کی دفعات 167 اور...
اپنے مذمتی بیان میں اصغریہ کے مرکزی صدر غلام حسین جعفری نے کہا کہ خانہ خدا جیسی مقدس عبادت گاہ کو نشانہ بنانا کھلی انسانیت دشمنی اور سفاکیت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر غلام حسین جعفری کا کہنا ہے کہ سانحہ جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں ملوث دہشتگرد عناصر و سہولتکاروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اپنے مذمتی بیان میں غلام حسین جعفری نے کہا کہ اسلام آباد ترلائی میں جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰؑ پر ہونے والے خودکش دھماکے نے عوام کو شدید رنج و الم میں مبتلا کر دیا ہے، اصغریہ آرگنائزیشن اس اندوہناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس بزدلانہ دہشتگردی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ غلام حسین جعفری...
لبنان کے جنوبی سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مبینہ کیمیائی مواد چھڑکنے کے بعد لبنانی حکومت نے بین الاقوامی اداروں کے دروازے کھٹکھٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لبنانی وزیر ماحولیات ڈاکٹر تمارا الزین نے بتایا کہ سرحدی علاقے عیتا الشعب اور نواحی زرعی علاقوں پر مشتبہ کیمیائی مواد اسپرے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمیائی مواد کی نوعیت جاننے کے لیے فوجی حکام سے رابطہ کیا گیا ہے اور نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں۔ اگر یہ مواد زہریلا ثابت ہوا تو حیرت کی بات نہیں ہوگی۔ وزیر ماحولیات نے مزید کہا کہ اسرائیل نے پہلے بھی سفید فاسفورس کے ذریعے جنوبی لبنان کی تقریباً 9 ہزار ایکڑ زرعی زمین کو نقصان پہنچایا تھا۔...
امریکا نے پاکستان کے گیم چینجر ریکوڈک منصوبے کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ کی زیرِصدارت اجلاس میں اہم معدنیات کی ترسیل کو محفوظ بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سپلائی چین کے نئے ذرائع بنانے، محفوظ اور قابل بھروسا ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس نیٹ ورکس کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔اس موقع پر امریکا نے پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے والٹ پروجیکٹ کے تحت پاکستان کو یہ قرض امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک دے گا۔
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا نے پاکستان کے گیم چینجر ریکوڈک منصوبے کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ کی زیرِصدارت اجلاس میں اہم معدنیات کی ترسیل کو محفوظ بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں سپلائی چین کے نئے ذرائع بنانے، محفوظ اور قابل بھروسا ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس نیٹ ورکس کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ اس موقع پر امریکا نے پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے والٹ پروجیکٹ کے تحت پاکستان کو یہ قرض امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک دے گا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوشہرہ(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں دہشت گردی واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے قوم کو پیغام دیا ہے کہ متحد ہوکر ملک کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنانے اور مسلط طبقات سے جان چھڑانے کی جدوجہد کرے۔نوشہرہ میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ملک میں جو ہو رہا ہے اس کے ذمے دار امریکا و بھارت اور حکمران طبقات کی پالیسیاں ہیں۔ پرویز مشرف نے ملک کو امریکی جنگ میں دھکیلا جس کے نتائج قوم 25 برس سے بھگت رہی تھی اور اب موجودہ حکمرانوں نے بھی ٹرمپ کی چاپلوسی شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ ملک...
امریکی ورچوئل ایمبیسی نے ایران میں موجود امریکی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں امریکی ورچوئل ایمبیسی نے ایران میں رہنے والے امریکی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری امریکی حکومت کی مدد پر انحصار کیے بغیر ایران سے روانگی کا منصوبہ بنائیں کیونکہ پروازوں کی منسوخی اور تعطل کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ ورچوئل ایمبیسی کے بیان میں ہدایت کی گئی کہ اگر ایران چھوڑنا ممکن نہ ہو تو امریکی شہری اپنے گھروں یا کسی محفوظ عمارت میں رہیں اور خوراک، پانی، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کیلیے خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دے اور اس پر پابندیاں عائد کرے۔ فیٹیف بھارت کی مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلم نسل کشی انتشار‘ ظلم اور مذہبی جنونیت کا نوٹس لے۔ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ شامل ہے‘ اس کے شواہد حکومت پاکستان نے پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیے ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کیلیے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو منزل کے حصول سے نہیں روک سکتی۔ پاکستان کے عوام کے...
اپنے مذمتی بیان میں اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر کے کہا کہ دہشتگردانہ واقعات پوری قوم کے اتحاد اور بھائی چارے کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں، جنہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر زین العابدین جعفری نے اسلام آباد ترلائی میں جامع مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں زین العابدین جعفری نے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز اقدام ہے، جو ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دہشتگردانہ واقعات پوری قوم کے اتحاد اور بھائی چارے کو...
پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ پر ہونے والے اندوہناک خودکش حملے کو وفاقی حکومت کی سنگین ناکامی قرار دیتے ہوئے ذمہ داران کے استعفوں اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے مطابق یہ سانحہ نہ صرف سیکیورٹی نظام پر سوالیہ نشان ہے بلکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں حکومتی اداروں کی مسلسل غفلت کو بھی بے نقاب کرتا ہے۔ سانحے پر اظہارِ افسوس اور جانی نقصان پاکستان تحریک انصاف ترلائی امام بارگاہ اسلام آباد میں ہونے والے دہشتگرد حملے پر ایک بار پھر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ ابتدائی طور پر پارٹی نے شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی اور زخمیوں کے لیے...
اپنے مذمتی بیان میں مرکزی جنرل سیکرٹری رمضان علی انقلابی نے کہا کہ ترلائی جامع مسجد میں ہونیوالا خودکش دھماکہ ایک سنگین قومی سانحہ ہے، عبادت گزاروں کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری رمضان علی انقلابی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ترلائی جامع مسجد میں ہونے والا خودکش دھماکہ ایک سنگین قومی سانحہ ہے، عبادت گزاروں کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے مذمتی بیان میں رمضان علی انقلابی نے کہا کہ ہم حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو فوری گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے، عبادت گاہوں کی مکمل سیکیورٹی یقینی بنائی جائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 4 اور 5 فروری کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 4 اور 5 فروری کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع...
پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائیاں ضلع اورکزئی اور ضلع خیبر میں کی گئیں، جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ ضلع اورکزئی میں 14 جبکہ ضلع خیبر میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو شدید نقصان پہنچایا۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی...
اسلام آباد محفوظ نہیں رہا، خودکش دھماکہ کھلی سکیورٹی ناکامی اور انتظامیہ کی نااہلی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سینیٹ نے کہا کہ اسلام آباد جیسے حساس اور دارالحکومت کے شہر میں، جہاں جگہ جگہ چیک پوسٹیں اور ہزاروں کیمرے نصب ہیں، دہشتگردوں کا دندناتے پھرنا سکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف سینیٹ و سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں مسجد کے اندر ہونے والے دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وحشیانہ اور بزدلانہ حملہ نہ صرف بے گناہ نمازیوں بلکہ انسانیت، دین اسلام اور معاشرتی اقدار پر براہِ راست حملہ ہے، عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے گمراہ عناصر ہیں...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی دیبی سے واپسی کے فوراً بعد اسلام آباد کے علاقے ترلائی امام بارگاہ پہنچے اور آئی جی اسلام آباد کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرنے اور ملوث دہشتگردوں کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت دی۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ترلائی کی مسجد میں دھماکا، 30 سے زیادہ افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی ان کے ہمراہ وزیر مملکت طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی بھی تھے۔ وزیر داخلہ، وزیر مملکت، سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی پولیس نے امام بارگاہ میں مغریبن کی نماز ادا کی۔ وہ تقریباً ایک گھنٹے تک امام بارگاہ میں رہے جہاں انہوں...
صدر ٹرمپ کی عالمی انصاف کے خلاف مہم: اقوام متحدہ اور عالمی فوجداری عدالت کے اہلکاروں پر دہشتگردی والی پابندیاں عائد
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے عالمی انصاف کے اداروں کے خلاف ایک غیر معمولی اور سخت مہم کے تحت اقوام متحدہ کی فلسطین سے متعلق خصوصی نمائندہ فرانچیسکا البانیز اور عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے ججوں اور پراسیکیوٹرز پر ایسی پابندیاں عائد کیں جو عام طور پر دہشتگردوں، منشیات فروشوں اور خطرناک مجرموں پر لگائی جاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک ذمہ دار ریاستوں سے ہرجانے کے حقدار ہیں، عالمی عدالت انصاف کا اہم فیصلہ رائٹرز کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ان پابندیوں کے نتیجے میں نہ صرف البانیز اور آئی سی سی کے اہلکاروں کے اثاثے منجمد کر دیے گئے بلکہ جنگی جرائم سے متعلق جاری تحقیقات بھی شدید متاثر ہوئیں۔...
ڈائریکٹر شاہد خشک کی مبینہ ملی بھگت ڈپٹی عاصم اے ڈی اسد ناجائز تعمیرات کے رکھوالے بلاک 11کے درجنوں پلاٹوں پر خلاف ضابطہ تعمیرات تیزی سے جاری، مافیا کے حوصلے بلند شہر قائد کے معروف رہائشی علاقے گلستانِ جوہر اسکیم 36 بلاک 11 میں کئی پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، جس پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ ذمہ دار اداروں کی جانب سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔غیر قانونی طور پر تعمیراتی سرگرمیوں میں ملوث پلاٹوں میں B-138، B-139، SB-34 اور SB-35 شامل ہیں۔ جرأت سروے ٹیم کو حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ تعمیرات بغیر لینڈ یوز کنورژن، ایس بی سی اے کے غیر منظور شدہ...
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے24 دہشتگرد ہلاک
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے24 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق4 اور 5 فروری کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع خیبر میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران مزید 10 خوارج کو مؤثر طریقے سے ہلاک کر دیا گیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایاہے...
سابق بھارتی آرمی چیف جنرل ایم ایم ناروانے نے اپنی یادداشتوں کی کتاب (Four Stars of Destiny) میں 2020 کے لداخ اسٹیینڈ آف، اگنی پتھ اسکیم کی اچانک نفاذ اور سرحدی انتظامات میں سنگین خامیاں بے نقاب کی ہیں، لیکن بھارتی وزارت دفاع نے اسے 2024-2023 سے سیکیورٹی کلیئرنسز کی بنیاد پر جاری نہیں ہونے دیا۔ مزید پڑھیں:مودی نے امریکی دباؤ کے آگے جھک کر کسانوں کی محنت بیچ دی، راہول گاندھی یادداشت کے مطابق لداخ کے دوران فوجی تیاری اور سیاسی فیصلہ سازی میں واضح تضاد تھا، جس سے ملکی قیادت میں عدم ہم آہنگی سامنے آئی۔ جنرل ناروانے نے متعدد بار وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوال، چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور وزیر...
امریکی سفارتخانے کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری امریکی حکومت کی مدد پر انحصار کیے بغیر ایران سے روانگی کا منصوبہ بنائیں، کیونکہ پروازوں کی منسوخی اور تعطل کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ورچوئل ایمبیسی نے ایران میں موجود امریکی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں امریکی ورچوئل ایمبیسی نے ایران میں رہنے والے امریکی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری امریکی حکومت کی مدد پر انحصار کیے بغیر ایران سے روانگی کا منصوبہ بنائیں، کیونکہ پروازوں کی منسوخی اور تعطل...
سٹی42: پنجاب کی بلند ترین عمارت ’’سی بی ڈی ون ٹاور‘‘ے ڈیزائن کا تاریخی معاہدہ لیک سٹی اور عالمی شہرت یافتہ فوسٹر پلس پارٹنرز کے درمیان طے پا گیا ہے، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ فوسٹر پلس پارٹنرز پاکستان میں کسی منصوبے کا ڈیزائن کریں گے۔ سی بی ڈی ون ٹاور کے منصوبے میں لگژری ہوٹل، شاپنگ مال اور گریڈ اے آفس اسپیس شامل ہوگی، جس سے یہ منصوبہ شہر کے کاروباری اور تجارتی ماحول کو بدل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس منصوبے کے مکمل ہونے سے لاہور عالمی معیار کے جدید کاروباری مراکز کی صف میں شامل ہو جائے گا اور پنجاب کی معاشی ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔ بھارت: عام آدمی پارٹی کے رہنما...