راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کردار، جرأت اور قابلیت کو لازوال عسکری اوصاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں یہ اوصاف پاکستانی جوان ثابت کر رہے ہیں۔

 9 ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں میں اختتام پزیر ہو گئے، اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیم سپرٹ مقابلہ 60 گھنٹوں پر مشتمل گشت پر مبنی عسکری مشق ہے، جس کا مقصد پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں میں مؤثر اضافہ کرنا ہے۔  مشق میں شریک ٹیموں کے درمیان جدید خیالات اور حربی تجربات کا تبادلہ کیا گیا جبکہ بہترین عسکری طریقہ کار سے باہمی سیکھنے کے مواقع بھی فراہم کیے گئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کیخلاف یو اے ای کی بیٹنگ جاری

 پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ یہ مشق 5 فروری 2026ء سے باقاعدہ طور پر منعقد کی گئی اور اسے پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں انجام دیا گیا، جہاں علاقے نے حقیقت پسندانہ اور چیلنجنگ عملی ماحول فراہم کیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے تمام ٹیموں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی و ذہنی برداشت، عملی صلاحیت، جنگی مہارت اور بلند حوصلے کو قابلِ ستائش قرار دیا۔چیف آف ڈیفنس فورسز نے کثیر القومی عسکری مشقوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں مشترکہ تیاری کو مضبوط بناتی ہیں اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کردار، جرأت اور قابلیت کو لازوال عسکری اوصاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں یہ اوصاف پاکستانی جوان ثابت کر رہے ہیں۔

’’ ایسا بنگلہ دیش چاہتے ہیں جہاں لوگوں کو دوبارہ سڑکوں پر نہ آنا پڑے,ہمارے نوجوان تبدیلی چاہتے ہیں‘‘ جماعت اسلامی بنگلہ کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کا قوم سے خطاب

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات دیئے گئے۔

 تقریب میں بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشی بھی شریک تھے، مہمانوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور بہترین انتظامات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس سال مقابلے میں 19 ممالک نے شرکت کی، بحرین، بنگلادیش، بیلاروس، مصر، عراق، اردن اور سعودی عرب مشق میں شریک تھے، ملائیشیا، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکا اور ازبکستان بھی اس بین الاقوامی عسکری مقابلے کا حصہ تھے، انڈونیشیا، میانمار اور تھائی لینڈ نے مشق میں بطور مبصر شرکت کی۔

یہ کہانی بنگلہ دیش کی ہے، مگر سوال ہم سب کے لیے ہے۔۔۔اگر جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو ہندو محفوظ نہیں رہیں گے؟

پاکستان آرمی اور نیوی کی 16ملکی ٹیموں نے بھی مقابلے میں حصہ لیا، پاکستان ایئر فورس کے مبصرین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی بھی گئے، جہاں انہوں نے مختلف تربیتی سرگرمیوں کا عملی مشاہدہ کیا، نئے قائم شدہ ٹیکٹیکل سمیولیٹر کا بھی دورہ کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جوانوں اور تکنیکی ٹیم کی کوششوں کو سراہا، روایتی تربیتی طریقوں کے ساتھ سمیولیٹر پر مبنی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار