9 ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں میں کامیابی سے اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
9 ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیم اسپرٹ ایک 60 گھنٹوں پر مشتمل گشت پر مبنی عسکری مشق ہے، جس کا مقصد پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں میں مؤثر اضافہ کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق 5 فروری 2026 سے پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں منعقد کی گئی، جہاں مشکل اور حقیقت پسندانہ ماحول نے شرکاء کو عملی چیلنجز فراہم کیے۔ مشق کے دوران مختلف ٹیموں کے درمیان جدید خیالات اور حربی تجربات کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے، جنہوں نے مشق میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے شرکاء کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی و ذہنی برداشت اور جنگی صلاحیتوں کو سراہا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ عملی صلاحیت، جنگی مہارت اور بلند حوصلہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستانی جوانوں کی نمایاں پہچان ہیں۔ ان کے مطابق ایسے مقابلے بہترین عسکری طریقہ کار سے باہمی سیکھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات دیے گئے، جبکہ بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشی بھی تقریب میں شریک تھے۔ مہمانوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور بہترین انتظامات کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے مختلف تربیتی سرگرمیوں اور نئے قائم شدہ ٹیکٹیکل سمیولیٹر کا مشاہدہ کیا۔
فیلڈ مارشل نے جوانوں اور تکنیکی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ روایتی تربیتی طریقوں کے ساتھ ساتھ سمیولیٹر پر مبنی جدید تربیت مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نہایت اہم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔