سٹی42: حکومتِ پنجاب نے بسنت کے موقع پر عوام سے محتاط اور ذمہ دار رویہ اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ محفوظ بسنت کے انعقاد کے لیے عوامی تعاون نہایت ضروری ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کے مطابق بسنت کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے موٹر سائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم عوام کا تعاون اس سلسلے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

سیکرٹری داخلہ نے خبردار کیا کہ پتنگ اڑاتے یا کٹی پتنگ لوٹتے ہوئے چھتوں سے گرنے کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں، جو قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ اپنی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں اور پتنگ لوٹنے کے لیے کسی کھمبے یا درخت پر ہرگز نہ چڑھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی خوشیوں کی حفاظت کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ بسنت کا تہوار خوشگوار اور محفوظ ماحول میں منایا جا سکے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، 25 من مردہ مرغیاں، ساڑھے 3 من گائے و بکرے کا گوشت تلف

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 کے لیے

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری