لاہور: بسنت پرحفاظتی اقدامات ناکام‘ ایک ہلاک‘6زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260207-01-5
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور میں بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کے دوران پیش آنے والے حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سکھ نہر کے قریب 25 سالہ علی رشید کٹی پتنگ اتارنے کے لیے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، جہاں اسے کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ ریسکیو حکام نے ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔شہر کے دیگر علاقوں میں بھی پتنگ بازی کے دوران مختلف حادثات رپورٹ ہوئے۔ گلشنِ راوی میں آٹھ سالہ بچی ارحا کے گلے پر پتنگ کی ڈور لگنے سے وہ زخمی ہو گئی، جبکہ چودہ سالہ سلمان درخت پر چڑھ کر پتنگ اتارنے کی کوشش میں زخمی ہو گیا۔ اسی علاقے میں 45 سالہ شبیر کے چہرے اور ناک پر بھی پتنگ کی ڈور لگنے کے باعث زخم آئے۔اس کے علاوہ لوئر مال کے علاقے میں 12 سالہ عبد الواحد چھت سے گر کر زخمی ہوا، جبکہ راوی روڈ پر ثاقب بھی چھت سے گرنے کے باعث زخمی ہو گیا۔ڈیفنس فیز فائیو میں 21 سالہ رفیع تنویر موٹر سائیکل پر گھر واپس آ رہا تھا کہ اچانک اس کی گردن پر کٹی پتنگ کی ڈور لگی، جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی اور شہر کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ریسکیو اداروں نے بسنت کے دوران شہریوں بالخصوص والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کو ہرگز نظر انداز نہ کریں اور بچوں کو چھتوں، درختوں اور بجلی کے کھمبوں جیسے خطرناک مقامات پر جانے سے روکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زخمی ہو
پڑھیں:
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔