اسلام آباد: خودکش حملے کے ذمہ دار کی شناخت اور تربیت گاہ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے کے ذمہ دار کی شناخت ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ترلائی کی مسجد میں دھماکا، 30 سے زیادہ افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی
میڈیا رپورٹس کے مطابق بمبار نے افغانستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی تربیت حاصل کی جس کے لیے وہ متعدد بار افغانستان گیا۔
دہشتگرد گروہوں کا تعلق افغانستان سےافغانستان میں موجود مختلف دہشتگرد گروہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ پاکستان میں ہونے والی ہر دہشتگردانہ کارروائی کے پیچھے افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ موجود ہے۔
قوم کو حوصلہ مند قرار دیاحکام کا کہنا ہے کہ پوری قوم ایسی مذموم اور بزدلانہ کارروائیوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ثابت قدم ہے۔
حملے کی تفصیلاتیہ واقعہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں پیش آیا۔ نمازِ جمعہ کے دوران خودکش حملہ آور نے مسجد و امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن داخلے سے روکنے پر خود کو اڑا لیا۔
متاثرین اور ہنگامی اقداماتدھماکے میں کم از کم 30 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیے: بنوں: ’کھلونا بم‘دھماکا، 2 لڑکے زخمی
علاوہ ازیں تمام اسپتالوں میں ہنگامی صورت حال نافذ کر دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد دھماکا اسلام اباد اسلام آباد میں خودکش حملہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد دھماکا اسلام اباد اسلام ا باد میں خودکش حملہ اسلام آباد
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ