فائل فوٹو 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسلام آباد کی مسجد میں ہونیوالے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے متاثرین کیلئے 25 ایمرجنسی ایمبولینس اسلام آباد روانہ کی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، سرجیکل ٹیمیں، آرتھو پیڈک اور نیورو سرجن الرٹ ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بلڈ بینکس میں اضافی اسٹاف تعینات، خون کی وافر دستیابی یقینی بنائی جائے، آپریشن تھیٹرز مکمل طور پر فعال اور تیار ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ہر ممکن امداد کی ہدایت کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں 31 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کے دوران مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں ہوا، خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخلے سے روکنے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

پمز اسپتال کے حکام کے مطابق اب تک 11 شہداء کی میتیں، جبکہ 60 زخمی لائے گئے، دھماکے کے بعد پولیس، فوج کے دستوں اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، زخمیوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے دیگر علاقوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسلام آباد مریم نواز کہا کہ

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم