کوئٹہ، امامبارگاہوں کی سکیورٹی بحال کی جائے، شیعہ کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
اپنے بیان میں بلوچستان شیعہ کانفرنس نے حکومت سے صوبے کی امامبارگاہوں کی سکیورٹی کو بحال کرنیکا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹٓئمز۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس نے اسلام آباد کی امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں خودکش دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ کی امامبارگاہوں کی سکیورٹی بہتر بنائی جائیں۔ اپنے بیان میں شیعہ کانفرنس کے سیکرٹری اطلاعات نے اسلام آباد کی مسجد خدیجہ الکبریٰ میں نماز جمعہ کے موقع پر خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے واقعے کے بعد بلوچستان کی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ صوبے بھر کی امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں اور خاص طور پر کوئٹہ شہر کے امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان شیعہ کانفرنس کی جانب سے اس سلسلے میں بلوچستان کی انتظامیہ اور تمام سکیورٹی اداروں کو تحریری درخواست بھی دی گئی ہیں۔ جن امام بارگاہوں کی سکیورٹی کلوز کی گئی ہیں، اسے فوراً بحال کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیعہ کانفرنس کی سکیورٹی کی امام
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.