پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کی تاریخی یکجہتی پر حریت کانفرنس کا خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
انہوں نے کہا کہ یہ سرگرمیاں نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے ایک مضبوط اخلاقی سہارا ہیں بلکہ ان کے حوصلوں کو مزید تقویت دینے کا باعث بھی بنی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کو تاریخ ساز اور بے مثال قرار دیتے ہوئے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں جاری اپنے بیان میں حکومت پاکستان، پاک فوج، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں، دینی و مذہبی تنظیموں، سماجی و فلاحی اداروں، طلبہ تنظیموں، وکلاء، صحافتی برادری، سول سوسائٹی اور تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے عوام کا 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر منانے پر دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو پاکستان اور آزاد کشمیر بھر میں جلسوں، جلوسوں، ریلیوں، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا منظم، پْرامن اور باوقار انعقاد اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر مکمل طور پر متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرگرمیاں نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے ایک مضبوط اخلاقی سہارا ہیں بلکہ ان کے حوصلوں کو مزید تقویت دینے کا باعث بھی بنی ہیں۔
حریت کنوینر نے کہا کہ بھارتی ظلم و جبر، ریاستی دہشت گردی، سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسلسل محاصرے کے باوجود عالمی یکجہتی کے باعث کشمیری عوام کے عزم میں مزید پختگی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر کی تقریبات نے عالمی برادری بالخصوص بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک زندہ اور حل طلب بین الاقوامی تنازعہ ہے جسے طاقت، جبر، آبادیاتی تبدیلی، فوجی محاصرے اور سیاسی ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی بھی صورت میں اس حمایت سے دستبردار نہیں ہو گا۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی یہ حمایت محض علامتی نہیں بلکہ اصولی، اخلاقی اور سفارتی ذمہ داری ہے جو اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کشمیری عوام اپنا فطری، قانونی اور ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔کنوینر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی نکتہ ہے اور یہ مسئلہ محض جغرافیائی نہیں بلکہ انسانی حقوق، انصاف اور عالمی ضمیر سے جڑا ہوا سوال ہے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اپنی مصروفیات کے باوجود مظفرآباد آنا کشمیری عوام کے ساتھ عملی یکجہتی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے یہ حقیقت اجاگر ہوئی ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان اور کشمیر محض ہمسایہ نہیں بلکہ ایک قوم ہیں جن کے دکھ، قربانیاں، جدوجہد اور مستقبل مشترک ہیں۔
حریت کنوینر نے کہا کہ پاکستانی قیادت کی مظفرآباد آمد نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ وہ تنہا نہیں بلکہ ایک ایٹمی طاقت، منظم ریاست اور زندہ قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوئے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو بھی مزید تقویت ملی ہے۔ غلام محمد صفی نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے کشمیری مہاجرین کے لیے گزارہ الاؤنس میں اضافے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دانشمندانہ، انسانی اور قابلِ تحسین فیصلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے کشمیری مہاجرین کو درپیش معاشی مشکلات میں کمی آئے گی اور یہ کشمیری عوام سے پاکستان کے دیرینہ عزم کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مہاجرین کی باعزت آبادکاری، روزگار کے مواقع، تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو بھی مزید مؤثر، تیز اور شفاف بنایا جائے گا۔ آخر میں غلام محمد صفی نے اس پختہ یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان آئندہ بھی سیاسی، سفارتی، اخلاقی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی حمایت کو مزید منظم اور مؤثر بنا کر تحریکِ آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ٹھوس اور فیصلہ کن اقدامات کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی دہائیوں پر محیط قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی، وقار، انصاف اور حقِ خودارادیت کے حصول کے ساتھ ایک روشن اور خودمختار مستقبل کی جانب بڑھیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غلام محمد صفی نے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے کشمیر کے عوام پاکستان اور پاکستان کی کہ پاکستان نہیں بلکہ ہیں بلکہ کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایران میں جاری جنگ کے اثرات کے باعث معاشی بحران نے جنم لیا ہے اور موجودہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، گلگت بلتستان کے عوام 7 جون کو تیر پر مہر لگائیں۔
اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی جانب سے امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کاوشیں کامیاب ہوں گی۔
مزید پڑھیں: کسی پر تنقید کرکے نہیں بلکہ کارکردگی پر ووٹ مانگتا ہوں، نواز شریف کا گلگت میں خطاب
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ ان کی جماعت ملک کے پسماندہ اور محروم طبقات کی حقیقی نمائندہ ہے۔ ایسی ترقی اور معاشی پالیسی کا کیا فائدہ جس میں امیر مزید امیر اور غریب مزید مشکلات کا شکار ہو جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک کا واحد ایسا ادارہ ہے جو براہ راست مستحق خاندانوں تک پہنچتا ہے اور اس پروگرام کے خلاف ہونے والی سیاسی سازشیں ناکام ہوں گی۔
بدقسمتی اس ملک کی ہے کہ ہمارے سیاست دان ایسے ہیں کہ جب معاشی حالات خراب ہوتے ہیں تو وہ یہ نہیں سوچتے کہ ہم اپنے امیر دوستوں کی سبسڈی کیسے ختم کریں، وہ یہ نہیں سوچتے کہ کاروباری طبقہ کتنا ٹیکس دے رہا ہے، وہ سیدھا اس پر پہنچتے ہیں کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرو، مگر ہم یہ… pic.twitter.com/ioZikOPLZU
— WE News (@WENewsPk) June 2, 2026
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض حکمران عناصر اس پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی اسے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی اور آئندہ بجٹ میں اس کے فنڈز میں اضافے کے لیے وزیراعظم سے بات کی جائے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی جبکہ میزائل ٹیکنالوجی کے فروغ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا کردار نمایاں رہا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں گلگت بلتستان کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا لیکن اس خطے کو موجودہ شناخت صدر آصف علی زرداری نے دی۔ ذوالفقار علی بھٹو نے بلتستان کی سرزمین سے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ اگر 18ویں آئینی ترمیم کے تحت صوبوں کو دیے گئے اختیارات گلگت بلتستان کو بھی منتقل کر دیے جائیں تو خطے کے متعدد مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ حق حاکمیت کے بعد عوام کو حق ملکیت بھی ملنا چاہیے اور اسلام آباد کو تسلیم کرنا ہوگا کہ گلگت بلتستان کے وسائل پر سب سے پہلا حق مقامی آبادی کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک اس حقیقت کو تسلیم نہیں کیا جاتا، نہ گلگت بلتستان اور نہ ہی پاکستان حقیقی ترقی کر سکتا ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو گھر فراہم کیے گئے اور یہی عوامی خدمت پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی محور ہے۔
ان کے مطابق پارٹی ہمیشہ عام آدمی، مزدور اور محروم طبقات کے حقوق کی سیاست کرتی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے کو بینظیر کارڈ کے ذریعے عملی شکل دی، جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دنیا کے کئی ممالک نے قابل تقلید ماڈل قرار دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم دنیا میں ایٹمی صلاحیت رکھنے والا واحد ملک پاکستان ہے اور اس صلاحیت کا سہرا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سر جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج بھی گڑھی خدا بخش سے پاکستان کے دفاع کی روایت جڑی ہوئی ہے۔ جنرل مشرف کے دور میں غیر ملکی ممالک کو پاکستان میں اڈے حاصل تھے، تاہم سلالہ واقعے کے بعد صدر آصف علی زرداری نے ان اڈوں کو بند کروا دیا۔
انہوں نے سی پیک کے تحت تھرکول منصوبے کو سب سے کامیاب منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں 80 فیصد ملازمتیں مقامی افراد کو فراہم کی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں، جبکہ دیگر سیاسی قوتیں لوگوں کو بے روزگار کرنے کی پالیسی اپناتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت غریب نوجوانوں کو روزگار فراہم کرکے معاشی طور پر مضبوط بنانا چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں: کسی بھی نئی آئینی ترمیم میں گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا چاہیے، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی نے سندھ میں سیلاب کے بعد بحالی کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے پورا صوبہ پانی میں ڈوب گیا ہو، تاہم حکومت 20 لاکھ متاثرہ گھروں کی تعمیر کر رہی ہے اور اتنے ہی خاندانوں کو مالکانہ حقوق کے ساتھ رہائش فراہم کی جا رہی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ سڑکوں کی تعمیر سے پہلے متاثرین کو گھر دیے جائیں۔ اس منصوبے کے نتیجے میں قریباً 10 لاکھ افراد کو روزگار ملا۔
انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل کی کہ 7 جون کو تیر کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں، پیپلز پارٹی یہاں بھی سندھ طرز کے عوامی فلاحی منصوبے متعارف کرائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلاول بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی گلگت بلتستان الیکشن وی نیوز