کشمیر جلد آزادی کی صبح دیکھے گا، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت غیر متزلزل ہے، بھارتی مظالم کشمیری عوام کی جدوجہد اور امنگوں کو دبا نہیں سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ کشمیر جلد آزادی کی صبح دیکھے گا، مسئلہ کشمیر کو ہر عالمی فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا، کور کمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے یادگارِ شہدائے جموں و کشمیر پر حاضری دی اور شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت غیر متزلزل ہے، بھارتی مظالم کشمیری عوام کی جدوجہد اور امنگوں کو دبا نہیں سکے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ کشمیر جلد آزادی کی صبح دیکھے گا، مسئلہ کشمیر کو ہر عالمی فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ فیلڈ مارشل نے کشمیر میں تعینات افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود جوانوں کا بلند حوصلہ قابلِ تحسین ہے، کسی بھی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیری عوام کی فیلڈ مارشل
پڑھیں:
بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستا ن میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے قیام پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، جبکہ اسلام آباد چاروں صوبوں کا مشترکہ مسکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے قیامِ پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا، وزیراعظم کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت پنجاب نے بلوچستان کے لیے 150 ارب روپے کا حصہ دیا، جبکہ دیگر تین صوبوں نے بھی بلوچستان کے مفاد میں اپنا حصہ ڈالا، یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ قومی بھائی چارے اور یکجہتی کی مثال ہے۔
اوپن مارکیٹ میں مہنگائی برقرار، آٹا، گھی اور دالیں مہنگی
شہباز شریف نے بتایا کہ کراچی سے چمن تک دو رویہ شاہراہ کی تعمیر جاری ہے اور بلوچستان کے 27 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر توانائی پر منتقل کیا جا چکا ہے تاکہ صوبے میں زرعی اور توانائی کے شعبوں کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے عوام کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اس جنگ میں 90 ہزار پاکستانی شہید ہوئے۔
پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری