کشمیریوں کے حق خودارادیت کا احترام کیا جانا چاہیے، عاصم افتخار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
فائل فوٹو
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔
نیویارک میں یومِ یکجہتی کشمیر پر تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انسانی حقوق کا خیال رکھنا چاہیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جموں و کشمیر یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول رکھے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں بڑی تعداد میں لوگ مشکل میں رہتے ہیں، مقبوضہ علاقوں میں تعلیم، صحت اور سماجی زندگی متاثر ہوتی ہے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کیے جاتے ہیں، 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیرقانونی اقدامات کیے گئے۔
پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن سے تعلیمی ادارے بند ہیں۔ مسلسل کرفیو نے سیاحت، زراعت اور دیگر شعبوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی