کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھےگا ، فیلڈ مارشل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ پاک فوج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھےگا جو اہل کشمیر کی اجتماعی خواہش اور مقدر ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا اور جموں وکشمیر یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول رکھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کشمیرتحریک کے شہدا کی بہادری اوربے لوث قربانیوں کو سراہا۔ممتاز شخصیات اور سابق فوجیوں سے گفتگو می فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ بھارت کی ریاستی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کشمیریوں کے حوصلے نہیں توڑسکی، ہندوتوا پرمبنی پالیسیوں کے باوجود کشمیری عوام کی جدوجہد مزید مضبوط ہوئی ہے۔
میرٹ کے مطابق قاسم خان سوری نے امریکا میں اوبر نہیں چلانی تھی تو کیا ناسا میں ڈائریکٹر لگ جانا تھا؟عابد شیر علی
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھےگا،کشمیرجلد آزادی کی نئی صبح دیکھےگا جو اہل کشمیرکی اجتماعی خواہش اور مقدر ہے، پاکستان عالمی فورمزپرکشمیرکا مقدمہ بھرپورطریقے سے اٹھاتا رہےگا۔انہوں نے مسئلہ کشمیرکی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کی حمایت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے اگلی صفوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے اور فرض شناسی کو سراہا۔ انہوں نے دورے کے دوران آپریشنل تیاریوں اور ہرسطح پر ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکشمیر میں تعینات افسران اور جوانوں کےجذبے، پیشہ ورانہ معیار اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ مشکل آپریشنل حالات کے باوجود فوج کا بلند حوصلہ قابل تحسین ہے، کسی بھی دشمنانہ قدم کا فوری، مؤثر اوربھرپورجواب دیا جائےگا، پاکستان کی مسلح افواج روایتی اور ہائبرڈ دونوں طرح کے خطرات سے نمٹنےکے لیے مکمل طورپر تیار ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم سری لنکا جائے گی، سوریا کمار یادیو کی تصدیق
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مطابق
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :