کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق آزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی، فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق آزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2026 سب نیوز
مظفرآباد(آئی پی ایس )چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل عاصم منیر نے تحریک آزادی کشمیر کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق آزادی کی صبح جلدی طلوع ہوگی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا اور انہوں نے تحریکِ آزادی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جموں و کشمیر شہدا یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کشمیر تحریک کے شہدا کی بے مثال جرات، قربانی اور لازوال جدوجہد کو سراہا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر معززین اور سابق فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیرکے عوام کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں اور ہندوتوا پر مبنی زیادتیاں کشمیری عوام کی جائز جدوجہد اور ان کی امنگوں کو دبانے میں ناکام رہی ہیں، کشمیر کاز کے لیے پاکستان کی ثابت قدم اور حمایت کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ کشمیری عوام کی خواہشات اور تقدیر کے مطابق آزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازع کشمیر کے منصفانہ حل تک تمام متعلقہ بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار جاری رکھے گا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز نے کشمیر میں تعینات افسران اور جوانوں کی غیر متزلزل وابستگی، بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کو سراہا اور چیلنجنگ آپریشنل حالات کے باوجود اعلی سطح کی تیاری، مستعدی اور تمام شعبوں میں مثر ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ دشمن کی کسی بھی اشتعال انگیزی کا بروقت اور فیصلہ کن جواب دیا جا سکے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورے کے دوران ایک فارورڈ پوسٹ کا بھی معائنہ کیا جہاں انہوں نے محاذ پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور کہا کہ کسی بھی جارحیت کا فوری، تیز اور موثر جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج بدلتے ہوئے سیکیورٹی ماحول میں روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔قبل ازیں مظفرآباد آمد پر چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کمانڈر راولپنڈی کور نے کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کی بہنوں پر جملے کسنے والوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، بیرسٹر گوہر عمران خان کی بہنوں پر جملے کسنے والوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، بیرسٹر گوہر ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے وفاقی محتسب نے کنوارے ہونے کی بنیاد پر رہائشی سہولت سے محروم کرنا غیرقانونی قراردیدیا پاکستان کی وحدت، ترقی اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار کی ازبک صدرسے ملاقات پاک ،اردن 10ویں مشترکہ وزارتی کمیشن میں 16شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق آزادی کی صبح چیف آف ڈیفنس طلوع ہوگی نے کہا کہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :