پاکستان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑتا رہے گا، سردار محمد یوسف
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
پاکستان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑتا رہے گا، سردار محمد یوسف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یومِ یکجہتی کشمیر محض ایک دن نہیں بلکہ مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ عزم کی تجدید اور یاد دہانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی جدوجہدِ آزادی کو پاکستان کی مکمل اور غیر مشروط حمایت حاصل ہے۔ سردار محمد یوسف کے مطابق 1947 سے جاری تنازعہ کشمیر میں بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کو مسلسل نظرانداز کرتے ہوئے کشمیر پر قابض ہے، جس کے نتیجے میں اب تک لاکھوں کشمیری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔
وفاقی وزیر نے بھارتی قابض افواج کی جانب سے پیلٹ گنز کے استعمال، غیر قانونی حراستوں، جبری گمشدگیوں، تشدد، جنسی زیادتیوں اور طویل کرفیو جیسے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔
سردار محمد یوسف نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کے مسئلے کا پرامن اور منصفانہ حل یقینی بنائیں، کیونکہ اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت کی ضمانت دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے حالیہ برسوں میں او آئی سی، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور دیگر عالمی فورمز پر کشمیر کے مقدمے کو مضبوطی سے اجاگر کیا ہے اور پاکستان آئندہ بھی کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی، سیاسی اور انسانی امداد کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب اور مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد یکجہتی کے ساتھ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں شریک ہیں اور آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں ریلیاں، سیمینارز، دعائیہ تقریبات اور آگاہی مہمات کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا جا سکے۔
آخر میں سردار محمد یوسف نے امید ظاہر کی کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزادی حاصل کرے گا، ظلم کا خاتمہ ہوگا اور کشمیری عوام اپنی خواہشات کے مطابق مستقبل کا فیصلہ کر سکیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں سری لنکا کے یومِ آزادی کی 78ویں سالگرہ کی تقریب، ہائی کمیشن میں پروقار تقریب کا انعقاد اسلام آباد میں سری لنکا کے یومِ آزادی کی 78ویں سالگرہ کی تقریب، ہائی کمیشن میں پروقار تقریب کا انعقاد کَیس لاہور میں مصنوعی ذہانت کے بچوں اور نوجوانوں پر اثرات پر اہم راؤنڈ ٹیبل مباحثہ بارسلونا قونصلیٹ میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم قونصل جنرل مراد وزیر علی کی مخلص قیادت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے امید کی کرن لکی مروت، نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، دو نومولود بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید یومِ یکجہتی کشمیر، افواج پاکستان کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سردار محمد یوسف یکجہتی کشمیر کشمیری عوام اقوام متحدہ کشمیر کے
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔