سلامتی کونسل کالعدم بلوچ لبریشن آرمی پر پابندی لگائے،پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
نیویارک (ویب ڈیسک)پاکستان نے سلامتی کونسل سے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی زیرِ غور درخواست منظور کر نے کا مطالبہ کردیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب عاصم افتخار نےسلامتی کونسل میں بیان میں کہاکہ پاکستان دہشت گردی کی ہرشکل اورہرمظہرکی سخت مذمت کرتا ہے،ان گروہوں کوافغان سرزمین سےمکمل استثنا اورمشرقی ہمسائے کی حمایت حاصل ہے۔
عاصم افتخار نےکہا یہ گروہ بلوچستان میں متعدد مقامات پردہشت گرد حملوں کے ذمہ دار ہیں،کالعدم بی ایل اےنےبلوچستان میں حالیہ دہشتگردحملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے،بلوچستان کے متعددمقامات پر دہشتگردحملوں میں48بے گناہ شہری شہیدہوئے،سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی کالعدم بی ایل اے کے145دہشتگردہلاک ہوئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔