کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق آزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی:فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
مظفرآباد: چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل عاصم منیر نے تحریک آزادی کشمیر کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق آزادی کی صبح جلدی طلوع ہوگی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا اور انہوں نے تحریکِ آزادی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جموں و کشمیر شہدا یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کشمیر تحریک کے شہدا کی بے مثال جرأت، قربانی اور لازوال جدوجہد کو سراہا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر معززین اور سابق فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیرکے عوام کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں اور ہندوتوا پر مبنی زیادتیاں کشمیری عوام کی جائز جدوجہد اور ان کی امنگوں کو دبانے میں ناکام رہی ہیں.
قبل ازیں مظفرآباد آمد پر چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کمانڈر راولپنڈی کور نے کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کشمیری عوام کی چیف آف ڈیفنس نے کہا کہ انہوں نے کے مطابق
پڑھیں:
صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو میتاریلا اور اٹلی کے عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔(جاری ہے)
منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے یورپی یونین میں اٹلی کے تعمیری کردار کو انتہائی سراہتا ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔