پاکستان کایوم یکجہتی کشمیر منانا حوصلہ افزا اقدام ہے‘ صلاح الدین
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفر آباد(صباح نیوز) حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر منانا خوش آئنداور حوصلہ افزا اقدام ہے۔ یہ دن اس حقیقت کا پیغام دیتا ہے کہ کشمیری قوم تنہا نہیں بلکہ مملکت خداداد پاکستان ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اپنے زیر سدارت ہونے والے متحدہ جہاد کونسل کے خصوصی اجلاس میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پوری کشمیری قوم اور تحریکی قیادت اس حمایت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی شکر گزار ہے اور اس یقین کا اظہار کرتی ہے کہ تحریک آزادی کشمیر ان شاء اللہ ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔تاہم اجلاس میں اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اس وقت عملی طور پر ایک جیل نما جہنم کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ کسی کی عزت و عصمت محفوظ نہیں، زمینوں اور جائیدادوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں زور دیا گیا کہ موجودہ حالات میں محض سیاسی اور سفارتی تعاون کافی نہیں بلکہ ٹھوس اقدامات کی اشد ضرورت ہے، اور ایک مسلمہ فریق ہونے کے ناطے پاکستان کی یہ ذمے داری بنتی ہے کہ وہ عملی اور موثر کردار ادا کرے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :