سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں بسنت کی بحالی اور 25 سال بعد آسمان پر پتنگوں کی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بسنت کا جشن ذمہ داری کے ساتھ منائیں اور حفاظتی ایس او پیز پر مکمل عمل کریں تاکہ یہ تہوار سب کے لیے محفوظ ثابت ہو۔

بسنت کے آغاز پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنی بسنت منانے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے پتنگیں اڑاتے ہوئے جشن کی خوشی کو دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ بسنت کے اس جشن میں ہر فرد کو اپنی ذمہ داری کا احساس رکھنا ہوگا اور حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔

بلوچستان:سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹرین سروس ایک بار پھر معطل

Thank you Mohammad Nawaz Sharif for bringing joy, relief and renewal to Punjab, to Pakistan ????❤️ https://t.

co/zbbVFyBnjs

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 5, 2026

مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب اور پاکستان میں خوشی اور سکون واپس لانے پر محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں، جن کی کوششوں سے یہ روایتی تہوار دوبارہ زندہ ہوا۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ بسنت کے دوران حفاظتی ایس او پیز پر عمل کریں اور اس تہوار کو ہر لحاظ سے محفوظ بنائیں۔

بسنت:سیفٹی راڈ نہ لگانے پر 44 موٹر سائیکل سوار گرفتار

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ لاہور کے آسمان پر 25 سال بعد پتنگیں واپس آ گئی ہیں، اور یہ خوشی کا موقع ہے جسے ذمہ داری کے ساتھ منانا ضروری ہے۔

 
 

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران