Express News:
2026-07-24@02:05:17 GMT

لاہور میں غیر ملکی سیاح بھی بسنت کے رنگوں میں رنگ گئے

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT

لاہور:

لاہور میں بسنت کی بحالی کے بعد غیر ملکی سیاح بھی اس تہوار میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں مقیم غیر ملکی شہریوں اور سیاحوں نے گھروں کی چھتوں، ہوٹلوں اور مخصوص ثقافتی مقامات پر بسنت منائی۔ غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے اندرون شہر، شاہی قلعہ کے اطراف، بادشاہی مسجد کے نزدیک علاقوں، گلبرگ اور ڈیفنس میں بسنت کے رنگ دیکھے اور مقامی لوگوں کے ساتھ پتنگ بازی کی۔

کیتھڈرل چرچ لاہور کی گراؤنڈ میں بسنت منانے والے ڈیوڈ کا کہنا تھا وہ اپنے ملک میں بسنت مناتے ہیں لیکن پاکستان میں پہلی بار بسنت منارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی فیملی سمیت یہاں آئے ہیں، بسنت ایک پرامن اور رنگا رنگ تہوار ہے جو لاہور کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کرتا ہے۔

ایک اورغیرملکی سیاح ماریا نے پتنگ بازی، روایتی کھانوں اور موسیقی کو خاص طور پر سراہا اور کہا کہ اس طرح کے تہوار مقامی ثقافت کو قریب سے سمجھنے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔کچھ غیر ملکی سیاحوں نے کہا کہ لاہور کے باسیوں کا جوش و خروش، مہمان نوازی اور تہوار کو منانے کا انداز منفرد ہے جبکہ انتظامی اقدامات کے باعث وہ خود کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بسنت جیسے تہوار پاکستان کا مثبت اور ثقافتی چہرہ دنیا کے سامنے لانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ لاہور کے تاریخی پونچھ ہاؤس میں بھی غیرملکی سیاحوں نے بسنت تقریب میں شرکت کی، مہمانوں نے پتنگ بازی کی اور پونچھ ہاؤس میں بنائی گئی بھگت سنگھ گیلری کا دورہ کیا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: غیر ملکی

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا