پہلے یو اے ای اور اب قطر نے بھی 10 سالہ ویزا متعارف کرادیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
قطر نے غیر ملکی سرمایہ کاروں، پیشہ ور افراد اور مخصوص اہلیت رکھنے والوں کے لیے دس سالہ طویل المدتی ویزا متعارف کردیا۔
غیرملکی میڈیا میں رپورٹ ہوا ہے کہ حکام کے مطابق اِس ویزا کے تحت اہل افراد کو طویل مدت تک قیام، کاروباری سرگرمیوں اور بعض سہولیات تک رسائی حاصل ہو سکے گی، جبکہ درخواست دہندگان کو مقررہ مالی اور پیشہ ورانہ معیار پر پورا اترنا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک حالیہ برسوں میں عالمی سرمایہ کاروں اور ماہرین کو متوجہ کرنے کے لیے طویل المدتی رہائشی پروگرام متعارف کرا رہے ہیں، جس سے خطے میں معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس اقدام سے قطر کی معیشت کو تقویت ملنے کی توقع ہے، جبکہ آنے والے وقت میں مزید ممالک بھی اسی طرز کے پروگرام متعارف کرا سکتے ہیں تاکہ عالمی سرمایہ کاری اور ہنر مند افرادی قوت کو اپنی جانب راغب کیا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد
پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک