پاک کالونی میں پولیس مقابلہ ‘لیاری گینگ وار کا کارندہ ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک کالونی پرانا گولیمار کے علاقے میں پولیس اور ایک انتہائی خطرناک و مطلوب ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس کارروائی کے دوران ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے پستول، رائفل اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت انوار عرف کوجک کے نام سے ہوئی ہے جو 17 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ بھتا خور سرغنہ جمیل چھانگا کا اہم کارندہ بتایا جاتا ہے اور طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق انوار عرف کوجک پر اغوا برائے تاوان، بھتا خوری، دھماکا خیز مواد رکھنے‘ قتل‘ اقدام قتل‘ ڈکیتی‘ غیر قانونی اسلحہ رکھنے‘ منشیات فروشی اور پولیس پر فائرنگ جیسے متعدد سنگین جرائم کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج تھے۔ ملزم اس سے قبل تھانہ کلری‘ پاک کالونی اور ایس آئی یو سی میں بھی گرفتار ہو چکا تھا تاہم بعد ازاں دوبارہ جرائم کی دنیا میں سرگرم ہوگیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم تاجروں سے بھتا وصولی میں ملوث تھا اور خوف و ہراس پھیلانے کیلیے بھتے کی پرچیوں کے ساتھ گولی بھی ارسال کرتا تھا جس کے باعث علاقے کے تاجروں اور شہریوں میں شدید خوف پایا جاتا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ برآمد اسلحہ کو فارنزک جانچ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں پولیس
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔