چمن میں پولیو ٹیم پر دہشتگرد حملہ، پولیس اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
چمن کے علاقے یونین کونسل روغانی 3 میں پولیو مہم کے دوران نامعلوم دہشتگردوں کے حملے میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا، جبکہ پولیو ٹیم محفوظ رہی۔
یہ بھی پڑھیں:شیطان نہیں ہوں، پاکستان اور انڈیا میں پولیو مہم کو فنڈز دیے تھے، جیفری ایپسٹین کا انٹرویو میں دعویٰ
ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کے مطابق یونین کونسل روغانی 3 میں پولیو ٹیم انسدادِ پولیو مہم میں مصروف تھی کہ موٹرسائیکل پر سوار مسلح دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار نظام الدین موقع پر ہی شہید ہو گیا۔
پولیو ٹیم اس وقت ایک گھر کے اندر بچوں کو پولیو ویکسین پلا رہی تھی، جس کے باعث ٹیم کے تمام ارکان محفوظ رہے۔ شہید پولیس اہلکار کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال چمن منتقل کر دی گئی۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں، جبکہ پولیو مہم آخری روز مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان پولیو مہم چمن یونین کونسل روغانی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان پولیو مہم یونین کونسل روغانی
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔