data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز 8 میں خیابانِ اتحاد پر نصب ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرین پر نازیبا ویڈیو چلنے کے واقعے میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز گزری تھانے میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی گئی،گرفتار ملزم کا تعلق اسی ایڈورٹائزنگ کمپنی سے ہے جس کی جانب سے مذکورہ ڈیجیٹل اسکرین آپریٹ کی جا رہی تھی۔

 ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کمپنی میں بطور ملازم کام کر رہا تھا اور اسے اسکرین کے کنٹرول سسٹم تک رسائی حاصل تھی، جس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے وقفے وقفے سے غیر اخلاقی ویڈیو کلپس نشر کیے، ایڈورٹائزنگ کمپنی کے آپریشن ڈائریکٹر نے پولیس کو فون پر اطلاع دی کہ فیز 8 میں نصب ایس ایم ڈی اسکرین پر اچانک نازیبا مواد چلنا شروع ہو گیا ہے۔

 اطلاع ملتے ہی کمپنی انتظامیہ نے فوری طور پر اسکرین کو بند کروا دیا تاکہ مزید کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے، بعد ازاں پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا گیا، جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی حساسیت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں اور ڈی ایچ اے کی اہم شاہراہوں کے علاوہ شاہراہِ فیصل اور کارساز روڈ پر نصب متعدد ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد یہ تھا کہ کسی بھی ممکنہ تکنیکی یا انسانی غلطی کے باعث عوامی مقامات پر غیر اخلاقی مواد نشر نہ ہو سکے۔

مزید بتایا گیا کہ پولیس اور متعلقہ ادارے ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کے سسٹمز کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اگر اس واقعے میں کسی اور فرد کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شہریوں کی جانب سے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ عوامی مقامات پر نصب ڈیجیٹل اسکرینز کی مانیٹرنگ اور سیکیورٹی کے نظام کو مزید سخت بنایا جائے تاکہ اس نوعیت کے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا