data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے علاقے پاک کالونی پرانا گولیمار میں پولیس اور انتہائی مطلوب ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقابلہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے خفیہ اطلاع پر علاقے میں کارروائی کی تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم موقع پر ہی مارا گیا، جس کے قبضے سے پستول، رائفل اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزم کی شناخت انوار عرف کوجک کے نام سے ہوئی ہے جو لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ بھتہ خور سرغنہ جمیل چھانگہ کا قریبی اور اہم کارندہ تھا۔

پولیس کے مطابق انوار عرف کوجک 17 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، جن میں اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، قتل، اقدام قتل، دھماکا خیز مواد رکھنے، ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ، منشیات اور پولیس پر فائرنگ جیسے جرائم شامل تھے۔ وہ اس سے قبل تھانہ کلری، پاک کالونی اور ایس آئی یو سی میں گرفتار بھی ہوچکا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم تاجروں سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث تھا اور خوف و ہراس پھیلانے کے لیے بھتے کی پرچیوں کے ساتھ گولی بھی بھیجتا تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا جبکہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2026ء) اخبار کے مطابق جلی ہوئی گاڑی امینڈولارا نامی گاؤں کے قریب ایک پٹرول پمپ پر ملی، جو کالابریا کے وسیع زرعی علاقے میں واقع ہے۔

اخبار کے مطابق پٹرول پمپ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں دو افراد کو منی وین کے دروازے باہر سے بند کرتے اور اس کے اندر آتش گیر مائع پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور دونوں مشتبہ افراد موقع سے فرار ہو گئے۔

فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کے بعد گاڑی کے اندر سے چار لاشیں برآمد کیں۔

مقامی پولیس چیف نے اس اطالوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’یہ یقینی طور پر قتل کا واقعہ ہے، اب ہمیں صرف اس کی تفصیلات معلوم کرنا ہیں۔

(جاری ہے)

‘‘

اخبار نے مزید لکھا کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران اس علاقے میں پاکستانیوں کی گاڑیوں اور منی وینز کے نذر آتش کیے جانے کے 14 واقعات پیش آ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق علاقے میں تارکین وطن کے مختلف گروہوں کے درمیان زرعی کام کی تقسیم، رہائشی دستاویزات (ریذیڈنسی پیپرز)، اور رہائش کے مسائل پر کشیدگی پائی جاتی ہے، جسے ممکنہ طور پر اس واقعے کے پس منظر سے جوڑا جا رہا ہے۔

اطالوی حکام اس واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اکٹھے چار افراد کے اس قتل کے محرکات اور اس کے ذمہ دار افراد کے اس جرم میں کردار کی مکمل طور پر وضاحت ہو سکے۔

ادارت: مقبول ملک

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق