کراچی؛ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ بورڈز پرنامناسب ویڈیو چلنے کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
کراچی:
گزری پولیس نے ڈیفنس خیابان اتحاد میں ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ اسکرینز پر نامناسب ویڈیو چلنے کا مقدمہ درج کرلیا اور ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ خیابان اتحاد میں ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ اسکرینز پرنامناسب ویڈیوچلنے کا مقدمہ نمبر 56 سال 2026 کمپنی کے لیگل ایڈوائزر شاکر علی کی مدعیت میں دفعہ 292 کے تحت درج کرلیا ہے اورویڈیو چلانے کے الزام میں کمپنی کے ایک ملازم کو گرفتار کرلیا ہے۔
مقدمے کے مدعی نے پولیس کو بیان دیا کہ بدھ کو 9 بج کر 37 منٹ پر کمپنی کے آپریشن ڈائریکٹر آصف خان نے فون کر کے بتایا کہ کمپنی کے ایس ایم ڈی اسکرین جو کہ خیابان اتحاد نزد عائشہ منزل سگنل کے قریب پول پر نصب ہے اس پر نامناسب ویڈیو چل رہی ہے۔
مدعی کے مطابق انہوں خود جا کراسکرین بند کرائیں جبکہ کمپنی کی انتظامیہ کو شبہہ ہے کہ کمپنی کے کسی ملازم یا ملازمین نے سسٹم تک رسائی حاصل کر کے کمپنی کو بدنام کرنے کی نیت سے اسکرین پر نامناسب ویڈیو کی نمائش کی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پولیس نے تحقیقات کے دوران کمپنی کے ایک ملازم اکرم کو گرفتار کرلیا جس کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے بھیجی گئی ویڈیوزموبائل میں محفوظ تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے بتایا کہ موبائل میں ہی موجود دوسری ویڈیوغلطی سے ایس ایم ڈیز پر چل گئیں تاہم گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
قبل ازیں اسکرینز پر نازیبا ویڈیو نشر ہونے پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا تھا جبکہ حکام نے بتایا تھا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر ڈی ایچ اے کی دیگر اہم شاہراہوں کے ساتھ ساتھ شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ پر نصب ڈیجیٹل اسکرینز عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں۔
حکام نے بتایا تھا کہ سسٹمز کا سیکیورٹی آڈٹ بھی شروع کردیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے بتایا کمپنی کے کہ کمپنی تھا کہ
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔