کوہستان کرپشن اسکینڈل، خاتون سمیت مزید 4 ملزمان کی اثاثوں سے دستبرداری کیلئے درخواستیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
پشاور:
کوہستان کرپشن اسکینڈل میں ایک خاتون سمیت مزید 4بے نامی داروں نے اپنے اثاثوں سے دستبرداری کے لیے احتساب عدالت میں درخواستیں دائر کردیں، جس پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے ایک خاتون سمیت 4 بے نامی داروں کی درخواستوں پر سماعت کے دوران بیانات ریکارڈ کرکے ان درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نیب پراسیکیوشن کے مطابق بے نامی داروں میں ایک خاتون کے علاوہ، برکت علی، گل داد اور عامر شہزاد شامل ہیں، مرکزی ملزم قیصر اقبال کے قریبی رشتہ داربتائے جاتے ہیں جن کے نام پر کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے اور ان کے نام پر قیمتی پلاٹس اور دیگر اثاثے بنائے گئے ہیں۔
دوران سماعت ان بے نامی داروں نے عدالت میں اپنے بیانات ریکارڈ کرکے اثاثوں سے بغیر کسی دباؤ کے دستبرداری پر رضامندی کا اظہار کیا اور اپنے حلفیہ بیانات عدالت میں پیش کیے۔
عدالت نے ان کے بیانات ریکارڈ کرکے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
واضح رہے کہ کوہستان کرپشن اسکینڈل میں اس سے قبل 8بے نامی داروں نے پلاٹس اور دیگر اثاثے سرنڈر کرنے کی درخواستیں دی تھیں جو احتساب عدالت نے منظور کرلیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق درخواست آصف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سےجمع کرائی گئی،جس میں ثاقب چدھڑ کےکاغذاتِ نامزدگی اور اثاثوں کی تصدیق شدہ نقول فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست گزار کےمطابق ثاقب چدھڑ کےخلاف سپیکرپنجاب اسمبلی کےپاس نااہلی کی درخواست بھی دائر کی جا چکی ہے،اس لیے ان کی رکنیت برقرار رہنےیا نہ رہنے کےمعاملے کی جانچ پڑتال کے لیےانتخابی ریکارڈ کا معائنہ ناگزیر ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہےکہ رکن پنجاب اسمبلی پرایک خاتون کومہنگی گاڑیاں،قیمتی تحائف اورجائیداد تحفےمیں دینے کے الزامات سامنے آئے ہیں،جن کی روشنی میں ان کی مالی حیثیت اور آمدن کے ذرائع کا قانونی جائزہ لینا عوامی اہمیت کا معاملہ ہے۔
درخواست گزار نےمؤقف اپنایاکہ منتخب نمائندے قانون کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہیں، لہٰذا ثاقب چدھڑ، انکی اہلیہ اور زیرِ کفالت افراد کے تمام پرانے اور نئے اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔
مزید :