لاہور: ماں بیٹی کے سیوریج لائن میں جاں بحق ہونے کا کیس، عدالت تفتیشی افسر پر سخت برہم
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
فائل فوٹو
لاہور میں ماں بیٹی کے سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے کے کیس میں عدالت نے تفتیشی افسر پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
لاہور میں بھاٹی گیٹ کے علاقے میں ماں بیٹی کے سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کا حکمنامہ جاری کردیا۔
مقدمہ پروجیکٹ منیجر اصغر سندھو، سیفٹی انچارج دانیال اور سائٹ انچارج احمد نواز کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کا روایتی رویہ ملزمان اور لواحقین کے لیے تکلیف دہ ہے اور اس نااہلی کے باعث معاملہ بغیر کسی نتیجے کے چھوڑا نہیں جا سکتا۔
عدالت نے متعدد ہدایات کے ساتھ مزید 5 دن کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی اور کہا کہ تفتیشی افسر واسا اور سول انتظامیہ کی غفلت کے پہلو پر بھی تحقیقات کرے گا، اس کے علاوہ ملزم سلمان کے کردار سے متعلق تفتیش بھی مکمل کی جائے گی۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کی درخواست پر مزید جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ماں بیٹی کے سیوریج لائن میں تفتیشی افسر
پڑھیں:
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔
تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔