کوئٹہ میں ریڈ زون کو محفوظ بنانے کیلئے کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے ریڈ زون کی سکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لیے کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ریڈ زون کے علاقے ایدھی چوک پر کنکریٹ دیوار قائم کی جائے گی۔ 31 جنوری کے واقعات کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں اضافی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، جن کے تحت متعدد سڑکیں بند اور کئی کو ون وے قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 31 جنوری کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشت گردوں نے حملوں کی کوشش کی تھی، جنہیں سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے ذریعے ناکام بنایا۔ ان کارروائیوں کے دوران تقریباً 200 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ مقابلے میں 22 سکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔