لاہوریوں کےلیے خوشخبری: حکومت پنجاب نے بسنت کی تقریبات کا وقت بڑھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
حکومت پنجاب نے بسنت کی تقریبات کا وقت کل تک بڑھا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ لاہور، پنجاب اور پورے پاکستان میں بسنت کی شاندار تقاریب، جشن، اتحاد اور خوشیوں کو دیکھتے ہوئے، جو 25 سال بعد لوٹی ہیں، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بسنت کی تقریبات کا وقت کل صبح 5:00 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ توسیع لاہور کے عوام کے لیے انعام ہے جنہوں نے بسنت کو بھرپور نظم و ضبط کے ساتھ منایا اور تمام حفاظتی ایس او پیز کی ذمہ داری سے پابندی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ براہِ کرم جشن محفوظ انداز میں جاری رکھیں، بجلی کی تاروں سے دور رہیں، اپنی چھتوں کو محفوظ بنائیں، اور تمام ہدایات پر عمل کریں۔ آئیے اس تاریخی بسنت کو سب کے لیے خوشگوار، محفوظ اور یادگار بنائیں !
لاہور، پنجاب اور پورے پاکستان میں بسنت کی شاندار تقاریب، جشن، اتحاد اور خوشیوں کو دیکھتے ہوئے، جو 25 سال بعد لوٹی ہیں، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بسنت کی تقریبات کا وقت کل صبح 5:00 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ????
یہ توسیع لاہور کے عوام کے لیے انعام ہے جنہوں نے بسنت کو…
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بسنت کی تقریبات کا وقت بڑھا دیا
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔