لندن : آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں ملالہ یوسفزئی کی تصویر آویزاں کر دی گئی۔نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی نے ایک اور پروقار اعزاز حاصل کر لیا ہے. آکسفورڈ یونیورسٹی میں بینظیر بھٹو کے بعد ملالہ یوسفزئی کی تصویر بھی آویزاں کر دی گئی۔ملالہ کی تصویر لیڈی مارگریٹ ہال میں لگائے جانے کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ طالبان لڑکیوں اور خواتین کو ان کے حقوق سے محروم کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کا لڑکیوں کو تعلیم کے حصول سے روکنا اسلام کے پیغام کے بھی خلاف ہے، تمام ممالک انسانی حقوق کی بنیاد پر آگے آئیں اور طالبان پر دباؤ ڈالیں.

تمام ممالک کو طالبان کے ساتھ معمول کے تعلقات نہیں رکھنے چاہئیں۔یاد رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے ایل ایم ایچ ہی سے فلسفہ، سیاست اور معیشت میں تعلیم حاصل کی اور 2020 میں گریجویشن کی۔ وہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے عالمی سطح پر معروف کارکن ہیں۔ 2014 میں انھیں نوبل امن انعام سے نوازا گیا تھا اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی وہ سب سے کم عمر شخصیت بنیں.جس کے کام کا مقصد لڑکیوں کے حقِ تعلیم کو فروغ دینا تھا۔ملالہ کو 2024 میں ایل ایم ایچ (لیڈی مارگریٹ ہال) کی آنرری فیلو بھی منتخب کیا گیا تھا. وہ آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے مشاورتی ادارے کی رکن بھی ہیں، جو آکسفورڈ اور پاکستان کے درمیان علمی روابط کو فروغ دیتا ہے اور پاکستانی اور برطانوی پاکستانی طلبہ کو یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں تعلیم کے لیے اسکالرشپ فراہم کرتا ہے۔لندن سے تعلق رکھنے والی پورٹریٹ پینٹر ازابیلا واٹلنگ نے اس موقع پر کہا ملالہ کا پورٹریٹ بنانا میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز تھا، تصویر میں میں نے ان کی طاقت اور وقار کو پیش کرنے کی کوشش کی.اس مشہور شخصیت کے چہرے کو تصویر میں اتارنا غیر معمولی طور پر چیلنجنگ ثابت ہوا۔‘‘ملالہ یوسفزئی نے کہا ’’میں ایل ایم ایچ کی شکر گزار ہوں کہ انھوں نے یہ پورٹریٹ تیار کروایا. میں یہ اعزاز اس امید کے ساتھ قبول کرتی ہوں کہ یہ بہت سے دیگر لوگوں کے لیے دروازے کھولنے میں مددگار ثابت ہو۔ سب سے بڑھ کر میں امید کرتی ہوں کہ یہ یاد دہانی بنے کہ وادئ سوات کی ایک لڑکی یہاں اپنی جگہ رکھتی ہے  اور اگلی لڑکی، چاہے پاکستان کے کسی گاؤں سے ہو، افغانستان سے یا کہیں بھی، اس کی بھی یہاں اپنی جگہ ہو

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ملالہ یوسفزئی کی تصویر

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا