data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے ایک اور اہم اور پروقار اعزاز اپنے نام کر لیا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے تاریخی لیڈی مارگریٹ ہال میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بعد ملالہ یوسفزئی کی تصویر بھی آویزاں کر دی گئی ہے، جسے پاکستان کے لیے ایک بڑے اعزاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ملالہ کی تصویر لیڈی مارگریٹ ہال میں لگانے کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین تعلیم، طلبہ اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر ملالہ کی تعلیمی جدوجہد اور لڑکیوں کے حقوق کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ تمام ممالک کو طالبان پر دباؤ ڈالنا چاہیے اور ان کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم نہیں کرنے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کا لڑکیوں کو تعلیم سے روکنا اسلام کے حقیقی پیغام کے خلاف ہے۔

ملالہ نے کہا کہ طالبان افغانستان کی نصف آبادی کو دبا رہے ہیں اور لڑکیوں و خواتین کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام ممالک، بالخصوص مسلم ممالک، انسانی حقوق کی بنیاد پر آواز بلند کریں اور طالبان کے غیر اسلامی اقدامات کی مذمت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ علم حاصل کرنا دین کا بنیادی حصہ ہے اور کوئی بھی بچی دین کے نام پر تعلیم سے محروم نہیں کی جا سکتی۔ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ایک انتہائی خطرناک مرحلہ ہے جہاں بچیوں سے ان کا بنیادی حق چھینا جا رہا ہے اور وہ اسکول جانے سے قاصر ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ طالبان خواتین کو گھر سے باہر نکلنے اور کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے جس کے باعث بچوں کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے۔ تاہم افغان لڑکیاں اور خواتین ہمت نہیں ہار رہیں اور خفیہ اسکولوں اور آن لائن ذرائع سے تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ افغان لڑکیوں کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کی تعلیم سے متعلق منصوبوں کی حمایت جاری رکھیں گی۔ ملالہ نے پاکستانی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ افغان عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں اور طالبان کے اقدامات کے خلاف آواز بلند کریں، جبکہ بے نظیر بھٹو کو دنیا بھر کی خواتین کے لیے ایک بڑی تحریک قرار دیا۔

پورٹریٹ کے اسپانسر حامد اسماعیل نے کہا کہ ایک عالمی شہرت یافتہ اور تاریخی یونیورسٹی میں ملالہ کا پورٹریٹ لگنا صرف ملالہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے اعزاز ہے، جبکہ اس اسپانسرشپ کے لیے منتخب ہونا ان کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔

اس موقع پر ملالہ کے والد ضیا الدین یوسفزئی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے بعد لڑکیوں کی تعلیم کے لیے خدمات پر ملالہ کی تصویر کا آکسفورڈ میں لگنا شکر اور فخر کا لمحہ ہے۔ ملالہ کی والدہ نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ملالہ کو نئی زندگی دی اور آج اس کی کامیابیاں دیکھ کر دل مطمئن ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملالہ یوسفزئی یوسفزئی نے نے کہا کہ ملالہ کی کی تعلیم کے لیے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا