Jasarat News:
2026-07-23@23:49:32 GMT

سام سنگ نے اپنے مشہور فون کی اپ ڈیٹس بند کر دیں

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(جسارت نیوز)لاکھوں صارفین کے زیر استعمال ایک مشہور موبائل فون کے لیے اپ ڈیٹ جاری کرنا بند کردی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 2021 میں متعارف کرائے گئے گلیکسی ایس 21سیریز کیلئے اب سام سنگ کی جانب سے سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری نہیں کی جائیں گی۔ڈیوائس متعارف کراتے وقت سام سنگ نے وعدہ کیا تھا کہ کمپنی چار برس تک اہم اینڈرائیڈ اپ گریڈ اور پانچ برس تک سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری کرے گی اور اب وہ وقت آگیا ہے جب کمپنی یہ اپ ڈیٹس جاری کرنا بند کر دے گی۔ٹیک ریڈار کے مطابق سام سنگ نے اپنا آفیشل سیکیورٹی اپ ڈیٹ ویب پیج اپ ڈیٹ کرتے ہوئے گلیکسی ایس 21، گلیکسی ایس 21 پلس اور گلیکسی ایس 21الٹرا اپنی تمام فہرستوں سے ہٹا دیا ہے۔اپ ڈیٹس نہ ملنے کا مطلب ہے کہ اب فون کو نئے سافٹ ویئر یا کسی سافٹ ویئر میں بہتر فیچر زموصول نہیں ہو سکیں گے جبکہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس کے نہ ملنے سے فون جعلسازوں اور ہیکرز کے لیے آسان ہدف بن سکے گا۔اب ڈیٹس نہ ملنے کی صورت میں کچھ عرصہ بعد فون ایپس کو سپورٹ کرنا بھی چھوڑ دے گا۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی اپ گلیکسی ایس اپ ڈیٹس

پڑھیں:

روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن

روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔

کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار