ترلائی دھماکے کے بعد پروپیگنڈا: سیکیورٹی ذرائع نے حقائق واضح کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
جمعے کے روز اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد تحریک انصاف سے منسلک بعض سوشل میڈیا اکاونٹس نے سیکیورٹی اداروں کے خلاف پراپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔ مختلف پوسٹوں میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ سانحہ پورے انٹیلیجنس نظام کی ناکامی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ترلائی حملہ آور کی تربیت افغانستان میں ہونے کا انکشاف، سرحد پار متعدد سفر بھی کیے
تاہم سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ یہ دعوے حقیقت کے برعکس ہیں۔ ذرائع کے مطابق حالیہ مہینوں میں کراچی اور دیگر شہروں سے سیکڑوں دہشتگردوں کی گرفتاریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے سیکیورٹی ادارے مؤثر طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ ترلائی دھماکے میں ملوث ملزم پشاور کا رہائشی تھا، اور اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر پاکستانی کی نقل و حرکت پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔
دہشتگردوں کی ساری فنڈنگ بھارت کررہا ہے ، کیوں کہ جس دہشتگرد کو پہلے 500 ڈالر مل رہے تھے اسے اب 1500 ڈالر مل رہے ہیں ، ان کو تمام ٹارگٹ بھارت دے رہا ہے ، آج ہم جنازے اُٹھا رہے ہیں ٹھیک ہے دنیا خاموش رہ لے آج نہ بولے لیکن میں آپ سے دعویٰ کررہا ہوں جب یہی تکلیف ان کو ہوگی تو ایک دن… pic.
— WE News (@WENewsPk) February 7, 2026
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ انٹیلیجنس کا اصل مقصد خطرات کی شناخت ہے، اور یہ کام کامیابی سے جاری ہے۔ دنیا بھر میں تسلیم شدہ اصول ’کمیونٹی انٹیلیجنس‘ کے مطابق عوام کی مدد کے بغیر یہ ممکن نہیں، کیونکہ شہری ان اداروں کے آنکھ اور کان ہوتے ہیں۔ عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے محلے، مسجد، مدرسے یا دوستوں کے حلقے میں کسی انتہا پسند یا ریاست مخالف شخص کی شناخت کر کے متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ دہشتگرد ناکام ہو رہے ہیں اور سکیورٹی اور انٹیلیجنس ایجنسیاں اپنی ذمہ داریاں کامیابی سے انجام دے رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد پروپیگنڈا ترلائی دھماکا سیکیورٹی ذرائع
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد پروپیگنڈا ترلائی دھماکا سیکیورٹی ذرائع سیکیورٹی ذرائع رہے ہیں
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔