اسلام آباد خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں ہونے والے خود کش حملے کا افغانی ماسٹر مائنڈ اور اس کے سہولت کار قانون کی گرفت میں آگئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی کلاں میں ہونے والے خودکُش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مار کر مختلف گرفتاریاں کی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ آپریشنز ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کیے گئے۔ ان آپریشنز میں خود کُش حملہ آور کے 4 سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا۔
جب گیند ہوا میں ہوتی ہے تو جسم کا ہر حصہ کیچ ڈراپ ہونے کی دعا کرتا ہے: فہیم اشرف
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد خودکُش حملے کا ماسٹر مائنڈ افغان شہری تھا جس کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے تھا، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 33 افراد شہید ہو گئے تھے جبکہ 150 سے زائد زخمی ہیں۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔