ڈائریکٹر شاہد خشک کی مبینہ ملی بھگت ڈپٹی عاصم اے ڈی اسد ناجائز تعمیرات کے رکھوالے
بلاک 11کے درجنوں پلاٹوں پر خلاف ضابطہ تعمیرات تیزی سے جاری، مافیا کے حوصلے بلند

شہر قائد کے معروف رہائشی علاقے گلستانِ جوہر اسکیم 36 بلاک 11 میں کئی پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، جس پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ ذمہ دار اداروں کی جانب سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔غیر قانونی طور پر تعمیراتی سرگرمیوں میں ملوث پلاٹوں میں B-138، B-139، SB-34 اور SB-35 شامل ہیں۔ جرأت سروے ٹیم کو حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ تعمیرات بغیر لینڈ یوز کنورژن، ایس بی سی اے کے غیر منظور شدہ نقشے اور فائر سیفٹی کے ضروری منظوریوں کے کی جا رہی ہیں، جو صریحاً قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔شہریوں کا مؤقف ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ افسران، بشمول ڈائریکٹر شاہد خشک، ڈپٹی ڈائریکٹر عاصم حسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد خان، ان خلاف ورزیوں کے بارے میں جانتے ہوئے بھی غیر قانونی تعمیرات کے رکھوالے بنے بیٹھے ہیں۔ جس سے تعمیراتی مافیا کے حوصلے مزید بلند ہوچکے ہیں۔قانونی ماہرین کے مطابق یہ سرگرمیاں سندھ بلڈنگ کنٹرول ایکٹ 1979 اور دیگر متعلقہ قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اتھارٹی کے پاس فوری اسٹاپ ورک، سیلنگ اور انہدام کا اختیار ہے ۔شہری اور سماجی حلقوں کے مطالبہ ہے کہ مذکورہ پلاٹوں پر فوری اسٹاپ ورک نوٹس جاری کیا جائے اور غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا جائے ۔تمام تعمیراتی ریکارڈز کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔مبینہ غفلت یا ملی بھگت کے الزام میں ملوث افسران کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے ،صورتحال پر فوری توجہ نہ دی گئی تو یہ کراچی کے دیگر علاقوں میں قانون شکنی کی خطرناک مثال بن سکتی ہے ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: غیر قانونی تعمیرات

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار