بلوچستان؛ فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کی پاک فوج کی فوری امداد
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
بلوچستان میں بھارتی پروکسی فتنہ الہندوستان کی حالیہ بربریت کے دوران پاک فوج عوام کی حفاظت کے لیے میدان میں ڈٹی رہی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی پروکسی فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کیلئے پاک فوج کے بروقت امدادی کاروائیوں کی بھرپور پزیرائی کی جارہی ہے۔
نوشکی بلوچستان سے تعلق رکھنے والی متاثرہ لڑکی نے پاک فوج کی جُرات و قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ رات کے چار بجے بلوچی لباس پہنے 2 دہشتگردوں نے ہم پر حملہ کیا اور میرے پورے خاندان کو نشانہ بنایا۔
لڑکی نے بتایا کہ پاک فوج نے بروقت پہنچ کر ہماری حفاظت کی،ایمبولنس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا جہاں ہمیں بہترین نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔
گوادر بلوچستان سے تعلق رکھنے والی زخمی خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے مجھے بحفاظت ایمبولنس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا اور میرا بہت خیال رکھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔