Jasarat News:
2026-07-24@09:33:57 GMT

ملک یاسین کی سزائے موت فوری کالعدم کی جائے‘ سنی تحریک

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کیلیے خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دے اور اس پر پابندیاں عائد کرے۔ فیٹیف بھارت کی مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلم نسل کشی انتشار‘ ظلم اور مذہبی جنونیت کا نوٹس لے۔ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ شامل ہے‘ اس کے شواہد حکومت پاکستان نے پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیے ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کیلیے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو منزل کے حصول سے نہیں روک سکتی۔ پاکستان کے عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ حریت رہنما ملک یاسین پر بھارتی جھوٹے مقدمات اور جنونی ہندؤں کے سامنے بے بس بھارتی عدلیہ انصاف کا قتل کررہی ہے۔ ملک یاسین کو سزائے موت کی سزا فوری کالعدم کی جائے۔ مودی حکومت اور جنونی ہندو بطور ہتھیار ملک یاسین کو پھانسی دینے کی سازش کررہے ہیں۔ بھارتی جیلوں میں گرفتار مظلوم کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کیے جارہے ہیں۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما ملک یاسین کی فوری رہائی کیلیے کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پے درپے دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملک یاسین

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی