پاکستان انوسٹر فورم جدہ کے جنرل سیکرٹری عبدالخالق لک کی قائد ن لیگ نواز شریف سے خصوصی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2026 سب نیوز

جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی عربیہ میں مقیم سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت اور پاکستان انویسٹرز فورم کے جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک اور لک برادران کے چیئرمین مہر عبد الروف لک نے قائد مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف کی خصوصی دعوت پر جاتی امرا لاھور میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مہر عبدالخالق لک نے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی ملی و قومی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل، تاجر برادری کی سرگرمیوں اور پاکستان انویسٹرز فورم کے منشور و کارکردگی سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر میاں محمد نواز شریف کے پرسنل سیکرٹری محمد حنیف خاں، مولوی عبدالشکور، وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی راشد نصراللہ اور مہر اکرام اللہ لک بھی موجود تھے۔۔قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کا قیمتی سرمایہ اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ بیرون ملک پاکستانیوں کو عزت دی گئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت ان کے مسائل کے فوری حل پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے پاکستانی مصنوعات کو عالمی مارکیٹ میں متعارف کروانے، تاجروں کے باہمی کاروباری روابط مضبوط کرنے اور پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ ملک آ سکے۔انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا بھی تذکرہ کیا اور وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے مقامی قوانین کا احترام کرنے کی اپیل کی۔

قائد میاں محمد نواز شریف نے مہر عبد الخالق لک کو اپنا سرمایہ قرار دیتے ہوئے انکی اورسیز پاکستانیوں کے لئے بے لوث دی جانے والی خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا،میاں محمد نواز شریف نے پاکستانی انوسٹرز کی رہنمائی کرنے، زرمبادلہ پاکستان بھجوانے اور کمونٹی کو اسطرف راغب کرنے کو مثبت کام قرار دیا اور کہا کہ آپ اورسیز پاکستانیوں کے لئے دن رات کوشاں ہیں اس لئے ہمارا سرمایہ ہیں ۔ اس موقع پر میاں محمد نواز شریف نے مہر عبدالخالق لک اور مہر عبدالروف لک کو کمیونٹی کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں شیلڈز اور تحائف بھی پیش کیے۔ وفد نے قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی اور قائد مسلم لیگ نے انہیں ظہرانہ بھی دیا۔اور انہیں خصوصی طور پر ہدائت فرمائی کہ حرمین شریفین میں ملک اور عوام کے لئے دعائیں کرتے رہا کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالینوائے:– جہاں وسیع میدانوں کی ہریالی، شیکاگو کی آسمان چھوتی عمارتیں، زرعی دولت، مالیاتی طاقت، صنعتی میراث، ثقافتی تنوع، اور اب تیزی سے ابھرتی ٹیکنالوجی کی دنیا ایک ایسی ریاست تخلیق کرتی ہے جو امریکہ کے “دل” کی حقیقی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ ریاست، جو “لنکن کی ریاست” بھی کہلاتی ہے، آج جدت، فنون لطیفہ، کھیل، معاشی استحکام، اور سیر و تفریح کی نئی بلندیوں پر ہے۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل تھائی طلبہ کے اعزاز میں تقریب چیف جسٹس نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس11فروری کو طلب کر لیا وزیراعلیٰ مریم نواز سے صدر عالمی بینک کی ملاقات، شراکت داری بڑھانے پر اتفاق آن لائن جوا تشہیر کیس، ڈکی بھائی، اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد، یوٹیوبر کا صحت جرم سے انکار اسلام آباد میں بغیر رجسٹریشن آن لائن ٹیکسی اور بائیکیا چلانے پر پابندی عائد اسحاق ڈار کا یورپی یونین کیساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اقدامات پر زور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عبدالخالق لک نواز شریف

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم