نواز شریف سے ازبک سفیر کی ملاقات، مریم نواز کے ساتھ ازبکستان کے دورے کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ازبک سفیر نے صدر مسلم لیگ ن کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کا خط بھی پہنچایا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے ازبک سفیر علی شیر تختیوف کی ملاقات،دو طرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے اورباہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال،ازبک سفیر نےنوازشریف کو ازبکستان کےصدرشوکت مرزائیوف کا خط پہنچایا۔ pic.
— WE News (@WENewsPk) February 9, 2026
ازبک صدر نے اپنے خط میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاحی منصوبوں کو سراہا اور محمد نواز شریف کو پاکستان کے محب وطن بیٹے قرار دیا، جنہوں نے ملکی عوام کے لیے شاندار ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔
اس موقع پر ازبک صدر نے صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ازبکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ازبک سفیر دورے کی دعوت ملاقات نواز شریف وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ازبک سفیر دورے کی دعوت ملاقات نواز شریف وی نیوز ازبکستان کے نواز شریف ازبک سفیر مسلم لیگ
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :