قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ سے اُن کے چیمبر میں ملاقات کے دوران کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اس المناک واقعے نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے، بے گناہ جانوں کا ضیاع ناقابلِ تلافی نقصان ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اُن کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے سانحۂ ترلائی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے تعزیت کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اس المناک واقعے نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے، بے گناہ جانوں کا ضیاع ناقابلِ تلافی نقصان ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن