پاکستان بزنس فورم کا حکومت سے ڈبے والے دودھ کی قیمت 50 روپے لیٹر کم کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) نے حکومت سے ڈبا پیک دودھ بنانے والی کمپنیوں کو مؤثر طور پر ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان بزنس فورم کے مطابق ڈیری مصنوعات روزمرہ استعمال کی بنیادی ضرورت ہیں، مگر اس شعبے میں مناسب نگرانی کا فقدان ہے۔ فورم کا کہنا ہے کہ دودھ بنانے والی کمپنیاں ریٹیل مارکیٹ میں فی لیٹر دودھ 360 سے 380 روپے تک فروخت کر رہی ہیں، جبکہ خریداری قیمت اور لاجسٹکس اخراجات شامل کرنے کے باوجود دودھ کی اصل لاگت تقریباً 180 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔
پی بی ایف کے مطابق بھارت اور بنگلادیش میں ٹیٹرا پیک دودھ کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 250 سے 270 روپے فی لیٹر کے درمیان ہے، جبکہ پاکستان میں معروف ڈیری کمپنیوں کی 2025 میں آمدنی 60 سے 100 ارب روپے تک رہی ہے۔
پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر احمد جواد نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ڈیری مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح 7 فیصد مقرر کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کم کرنے کے حکومتی دعوے عملی شکل اختیار نہیں کر پا رہے، اس لیے ٹیٹرا پیک دودھ کی قیمت میں فی لیٹر کم از کم 50 روپے کی فوری کمی کرائی جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پاکستان بزنس فورم دودھ کی فی لیٹر
پڑھیں:
پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔
تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔
پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔
انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔
تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔