لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بسنت کا وقت ختم ہوگیا ہے، پتنگ اڑانے کی اجازت نہیں ہے، والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں، اب پتنگ اڑانے پر سخت ایکشن ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عظمیٰ بخاری نے محفوظ بسنت منانے اور زندگی کے رنگ انجوائے کرنے پر لاہور کے عوام، پاکستان اور اوورسیز پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا شکریہ لاہور، شکریہ پاکستان، شکریہ اوورسیز پاکستانیوں۔

انہوں نے غیرملکی مہمانوں اور غیرملکی سفیروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں اور محفوظ بسنت منانے پر لاہوری مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مشہور انگلش کلوگار سینٹرل سی نے اسلام قبول کر لیا

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ الحمداللہ بسنت کامیاب اور محفوظ ترین منائی گئی۔ امریکہ، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ سے لوگ بھی لاہور بسنت منانے آئے، شہریوں نے حکومتی ایس او پیز اور ہدایات پر بھرپور ذمہ داری سے عملدرآمد کیا۔

انہوں نے انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بسنت کو محفوظ بنانے میں پولیس، ریسکیو، ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں نے محنت سے ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے نفرت،انتشار اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، پاکستانیوں نے ترقی،خوشحالی اور امن کو ووٹ دیا اور سپورٹ کیا ہے۔ ملک کو کمزور کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں۔

لاہور؛ہنجروال میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار