لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شوبز انڈسٹری کے نامور ستارے بھی بسنت تہوار کے رنگ میں رنگ گئے۔ نامور ستارے کراچی اور بیرونِ ملک سے دہلی گیٹ پہنچے، اداکار یاسر حسین، میکال ذوالفقار، عدیل اور محب مرزا سمیت اداکارہ جگن کاظم، علی زرغون، فریال خان، گوہر اور آمنہ نے بھی تقریبات میں شرکت کی۔ اداکاروں نے بسنت کی بحالی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اظہار تشکر کیا، اداکار عدیل اور اداکارہ آمنہ نے خود کو مریم نواز کا فین قرار دیا، جبکہ اداکار میکال ذوالفقار کا کہنا تھا کہ لاہور اور بسنت لازم و ملزوم ہیں اور یہ خوشی کی بات ہے کہ بسنت دوبارہ واپس آ گئی ہے۔ اداکار عدیل نے کہا کہ بسنت کی بحالی کا پورا کریڈٹ وزیراعلیٰ مریم نواز کو جاتا ہے۔ اداکار یاسر حسین نے بسنت کے شاندار انعقاد پر عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور واقعی زندہ دلوں کا شہر ہے، جبکہ اداکار محب مرزا کا کہنا تھا کہ لاہور کی سڑکوں پر ہر طرف بسنت کے رنگ اور رونقیں نظر آئیں، جبکہ بسنت کی واپسی نے لاہور کو ایک بار پھر اپنے خوبصورت رنگوں کے ساتھ جگا دیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا