لاہور: صحافی زین ملک بسنت مناتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بسنت کے دوران ایک حادثے میں نجی ٹی وی کے رپورٹر زین ملک جان کی بازی ہار گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زین ملک لاہور کے علاقے ساندہ کے رہائشی تھے اور یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ بسنت کی تقریبات میں شریک ایک 4 منزلہ عمارت کی چھت پر موجود تھے۔ اچانک توازن کھونے کے بعد وہ نیچے گر گئے۔
بسنت مناتے ہوئے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر زین ملک ہوگئے ہیں ان کا ڈیٹھ سرٹفیکیٹ بہت افسوس ہوا ساتھ رپورٹر بھی رہ چکا تھا pic.
— Muhammad Ali Nasir (@iAliNasir786) February 8, 2026
ریسکیو حکام نے زخمی رپورٹر کو فوری طور پر میاں منشی اسپتال منتقل کیا، لیکن سر پر شدید چوٹ کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔
اسپتال کی جانب سے جاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں تصدیق کی گئی کہ زین ملک کی موت اونچی جگہ سے گرنے کے نتیجے میں سر پر لگنے والی چوٹ کی وجہ سے ہوئی۔
لاہور میں بسنت کے دوران لوگوں کے چھتوں سے گرنے کے مزید واقعات بھی پیش آئے۔
پولیس کے مطابق ٹاؤن شپ کے سیکٹر بی ون میں 25 سالہ امتیاز علی پتنگ پکڑتے ہوئے چھت سے گر گیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔
اعوان ٹاؤن، گلی نمبر 3 میں پتنگ لوٹنے کے دوران 13 سالہ محمود چھت سے گر گیا اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ لیاقت آباد کے پنڈی اسٹاپ میں 32 سالہ مون مسیح کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ گرین ٹاؤن کے باگڑیاں میں پتنگ بازی روکنے والا 56 سالہ اقبال خود چھت سے گر کر زخمی ہوا۔
مزید برآں، جوہر ٹاؤن کے جی بلاک میں 50 سالہ کامران آتشبازی کرتے ہوئے زخمی ہوا اور اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
قبل ازیں لاہور کے علاقے لوئر مال میں بسنت کے جشن کے دوران 16 سالہ نوجوان عبداللہ پتنگ بازی کرتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔
مزید پڑھیں: لاہور بسنت: چھت سے گرنے والا نوجوان جان بحق، مرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بسنت کے دوران چھتوں اور خطرناک جگہوں پر احتیاط برتیں تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بسنت جاں بحق رپورٹر زین ملک وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رپورٹر زین ملک وی نیوز اسپتال منتقل کیا چھت سے گر کے دوران بسنت کے زین ملک
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :