بسنت پر 3 دن میں ریکارڈ 9 لاکھ گاڑیوں کی انٹری، 14 لاکھ مسافروں کا مفت سفر
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
بسنت فیسٹیول کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور میں غیر معمولی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں. جہاں تین روز کے دوران 9 لاکھ گاڑیوں کی انٹری ریکارڈ کی گئی جبکہ صرف دو دن میں اورنج لائن، میٹروبس، فیڈربس، الیکٹروبس اور دیگر سرکاری بسوں پر تقریباً 14 لاکھ مسافروں نے مفت سفر کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ نگرانی خصوصی ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بسنت کی دو روزہ رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں ہوم سیکرٹری احمد جاوید قاضی، کمشنر لاہور، محکمہ صحت، پی ایچ اے، پولیس اور سکیورٹی حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بسنت کے انتظامات اور سکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بسنت میلے کا آخری روز ہے اور رات کو پتنگ بازی بند کر دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تین روزہ بسنت فیسٹیول کے اختتام کے بعد پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی۔انہوں نے شہریوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے اپیل کی کہ آخری روز بھی ایس او پیز اور قواعد و ضوابط پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
اورنج لائن میٹروٹرین:
جمعہ کو 2 لاکھ 99 ہزار، ہفتہ کو 3 لاکھ 5 ہزار، مجموعی طور پر 6 لاکھ سے زائد مسافروں نے مفت سفر کیا۔
میٹروبس:
جمعہ کو 1 لاکھ 43 ہزار، ہفتہ کو 1 لاکھ 35 ہزار، مجموعی طور پر 2 لاکھ 78 ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا۔
سپیڈو فیڈر بسیں:
جمعہ کو 1 لاکھ 74 ہزار، ہفتہ کو 1 لاکھ 82 ہزار، مجموعی طور پر 3 لاکھ 57 ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا۔
الیکٹروبس فیڈر روٹس:
دونوں روز 15، 15 ہزار، مجموعی طور پر 30 ہزار مسافروں نے فائدہ اٹھایا۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بسیں:دونوں روز 30، 30 ہزار، مجموعی طور پر 60 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔
گرین الیکٹرو بسیں:
جمعہ کو 25 ہزار اور ہفتہ کو 27 ہزار، مجموعی طور پر 52 ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا۔بریفنگ کے مطابق عوام کے مفت سفر کے لیے 419 بسیں آج بھی میسر ہیں جبکہ اورنج لائن میٹروٹرین، میٹروبس، فیڈر بسیں اور گرین بسیں آج رات تک فری ٹریول کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔حکومت کی جانب سے آج بھی 6 ہزار Yango رکشوں پر مفت سواری کی سہولت دی جا رہی ہے۔حکام نے ہدایت کی ہے کہ بسنت فیسٹیول کے آخری روز بھی حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور مقررہ سائز اور معیار کے مطابق ہی پتنگ اور ڈور استعمال کی جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مسافروں نے مفت سفر کیا ہزار مسافروں نے کو 1 لاکھ جمعہ کو ہفتہ کو
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔